پی ٹی آئی نے آئینی عدالت کا بائیکاٹ نہیں کیا؟۔ سلمان اکرم راجہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ آئینی عدالت کے بائیکاٹ پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ وفاقی آئینی عدالت کے باہر صحافی نے سلمان اکرم راجہ سے سوال کیا کہ کیا پی ٹی آئی نے آئینی عدالت کا بائیکاٹ نہیں کیا؟ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پارٹی میں مشاورت کریں گے، عدالت اب قائم کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی قید تنہائی کے حوالے سے درخواست بھی لگنی ہے، فیصلہ کریں گے ایک عدالت کو ہم نہیں مانتے تو اس میں پیش ہونا ہے یا نہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ وفاقی آئینی عدالت سے متعلق ہم نے فیصلہ کرنا ہے لیکن تاحال فیصلہ نہیں ہوا ۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجہ آئینی عدالت نے کہا
پڑھیں:
وفاقی آئینی عدالت کی چاروں صوبوں میں رجسٹریاں قائم کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی آئینی عدالت کی چاروں صوبوں میں رجسٹریاں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی آئینی عدالت کے جسٹس عامر فاروق نے بتایا کہ ملک بھر میں صوبائی رجسٹریاں قائم کی جائیں گی تاکہ عوام کو اپنے صوبوں میں ہی آئینی نوعیت کے مقدمات دائر کرنے کی سہولت میسر ہو سکے۔
انہوں نے کہا کہ آئینی عدالت اس وقت ٹرانزیشن کے مرحلے سے گزر رہی ہے اور بہت جلد مکمل طور پر فعال ہو کر اپنا کردار ادا کرے گی۔
وفاقی آئینی عدالت کے جسٹس عامر فاروق نے بتایا کہ آئینی عدالت کی پرنسپل سیٹ سے صوبائی رجسٹریوں تک ویڈیو لنک کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی، جس سے کیسوں کی سماعت میں مزید شفافیت، تیزی اور سہولت آئے گی۔
ایف سی جوانوں نے بڑی تباہی سے بچا لیا، حوصلے پست نہیں ہوں گے: سہیل آفریدی
مزید :