پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے پی ٹی آئی نے تاحال آئینی عدالت کے بائیکاٹ کا حتمی فیصلہ نہیں کیا۔سیکرٹری جنرل تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ وفاقی آئینی عدالت کے باہر پہنچے تو صحافی نے ان سے پوچھا کیا پی ٹی آئی نے آئینی عدالت کا بائیکاٹ نہیں کیا؟سلمان اکرم راجا نے کہا آئینی عدالت کے بائیکاٹ پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، پارٹی میں مشاورت کریں گے، عدالت اب قائم کردی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی کی قید تنہائی کے حوالے سے درخواست بھی لگنی ہے، فیصلہ کریں گے ایک عدالت کو ہم نہیں مانتے تو اس میں پیش ہونا ہے یا نہیں، ہم نے فیصلہ کرنا ہے لیکن تاحال فیصلہ نہیں ہوا۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے حال ہی میں پارلیمنٹ سے منظور ہونے والی 27 ویں آئینی ترمیم کی قومی اسمبلی اور سینیٹ میں مخالفت کی تھی اور ووٹنگ کے عمل کا بائیکاٹ کیا تھا۔27 ویں آئینی ترمیم کے تحت ہی وفاقی آئینی عدالت قائم کی گئی ہے جس کے پہلے چیف جسٹس امین الدین خان ہیں، آئینی عدالت صرف آئینی مقدمات پر سماعت کرے گی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: آئینی عدالت کے سلمان اکرم فیصلہ نہیں پی ٹی آئی

پڑھیں:

دھاندلی کے الزامات کے معاملے پر پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

وفاقی آئینی عدالت نے دھاندلی کے الزامات کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی ہے۔وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین نے 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا. لارجر بینچ 25 نومبر کو سماعت کرے گا۔جسٹس عامر فاروق 5 رکنی لارجر بینچ کی سربراہی کریں گے جب کہ بینچ میں جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس کے کے آغا خان ، جسٹس روزی خان اور جسٹس ارشد حسین شاہ بھی شامل ہیں۔تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے انتخابی دھاندلی کی انکوائری سے متعلق ٹربیونل تشکیل کے لیے رجوع کیا تھا۔پاکستان تحریک انصاف نے ٹربیونل تشکیل کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ درخواست گزار سلمان اکرم راجا کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ شفاف انتخابات کے لیے آزاد اور بااختیار ٹربیونل کی تشکیل ناگزیر ہے۔

بعد ازاں آئین میں 27ویں ترمیم کے نفاذ کے بعد انتخابی تنازعات سے متعلق درخواستوں کو آئینی عدالت منتقل کرنے کا طریقہ کار نافذ ہوا، جس کے تحت تحریک انصاف کی درخواست بھی آئینی عدالت میں ٹرانسفر کر دی گئی۔ آئینی عدالت 25 نومبر کو معاملے کی پہلی باقاعدہ سماعت کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی نے آئینی عدالت کا بائیکاٹ نہیں کیا؟۔ سلمان اکرم راجہ
  • پی ٹی آئی وفاقی آئینی عدالت کے بائیکاٹ پر پارٹی میں مشاورت کرے گی، سلمان اکرم راجا
  • وفاقی آئینی عدالت کے بائیکاٹ پر پارٹی میں مشاورت کریں گے، سلمان اکرم راجا
  • وفاقی آئینی عدالت کے بائیکاٹ پر پارٹی میں مشاورت کریں گے، سلمان اکرم راجا
  • آئینی عدالت کے بائیکاٹ پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، سلمان اکرم راجہ
  • وفاقی آئینی عدالت: پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کیخلاف اپیل پر حکومت کو نوٹس جاری
  • ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن )کی جیت
  • وفاقی آئینی عدالت نے دھاندلی کے الزامات کے معاملے پر پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی
  • دھاندلی کے الزامات کے معاملے پر پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر