پاکستان کے وزیراعظم کے زیر قیادت نجی شعبے کے اراکین پر مشتمل ورکنگ گروپس نے برآمدات پر مرکوز اہم سفارشات پیش کی ہیں، جن کے نتیجے میں برآمدات کے فروغ کے لیے متعدد فیصلے کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کا ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج ختم کرنے کا فیصلہ

برآمدات پر عائد 0.25 فیصد ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج کو فوری طور پر ختم کر دیا گیا، جس سے برآمد کنندگان کو براہِ راست مالی فائدہ اور عالمی مارکیٹ میں مقابلہ جاتی بہتری حاصل ہوگی۔

وزیرِ خزانہ کے مشیر خُرم شہزاد نے ’ایکس‘ کی گئی اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ نجی شعبے کے نمائندوں کی قیادت میں ایک عبوری اسٹیئرنگ کمیٹی PKR 52 ارب کی دستیاب ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ (EDF) کے استعمال کی نگرانی کرے گی۔

Major Policy Decision for Pakistan’s Exports

Only days ago, some commentary questioned the Prime Minister’s decision to form private-sector-led Working Groups.

The speed of the first export-focused outcomes now speaks for itself. It underlines the value of structured, credible…

— Khurram Schehzad (@kschehzad) November 25, 2025

 EDF کے وسائل صرف برآمدات کی مقابلہ جاتی صلاحیت بڑھانے کے لیے استعمال ہوں گے، جیسے تحقیق و ترقی، ہنر کی تربیت، پیداواری صلاحیت اور مارکیٹ کو فعال کرنے والے اقدامات، جبکہ بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے لیے کوئی فنڈ مختص نہیں کیا جائے گا۔

خرم شہزاد کے مطابق یہ اقدام برآمدات کو قومی ترجیح قرار دینے کا واضح اصلاحاتی پیغام ہے۔ برآمدات پر ٹیکس عائد کرنے کے بجائے ان کے فروغ کی جانب رجحان ظاہر کیا گیا ہے۔

نجی شعبے کی قیادت میں اصلاحات کی تشکیل اور حکومت کے وسائل کا ہدف صرف اثرانداز اور مقابلہ جاتی صلاحیت بڑھانے والے شعبے ہیں۔ EDF کے گزشتہ پانچ سال کے ریکارڈ کا بین الاقوامی معیار کے مطابق تھرڈ پارٹی آڈٹ کیا جائے گا اور بہتر EDF گورننس کے لیے نجی شعبے کے سربراہ کی قیادت ہوگی۔

برآمد کنندگان کی بہتر معاونت اور عالمی مارکیٹنگ کے لیے TDAP کی تنظیم نو بھی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز اتھارٹی کے چیئرمین عہدے سے مستعفی

مشیر خزانہ کے مطابق یہ حکومت اور نجی شعبے کے تعاون سے برآمدات کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم اصلاحاتی اقدام ہے۔ دیگر شعبوں میں ٹیکس، توانائی اور پاور ٹیرف پر نجی شعبے کی قیادت میں ورکنگ گروپس پہلے ہی سفارشات پیش کر رہے ہیں، جس سے پائیدار مقابلہ جاتی صلاحیت، سرمایہ کاری میں اضافہ اور برآمدات پر مبنی مستحکم ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان ایکسپورٹ خرم شہزاد مشیر خزانہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان ایکسپورٹ کی قیادت میں مقابلہ جاتی نجی شعبے کے برآمدات پر کے لیے

پڑھیں:

ڈیجیٹل پاکستان کا نیا باب، آئی ٹی شعبے میں انقلابی قدم 

ایس آئی ایف سی پاکستان میں عالمی سطح پر جدید، محفوظ اور مسابقتی ڈیجیٹل نیشن کے قیام کیلئے پرعزم ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک سال سے پاکستان میں سب میرین کیبل انفراسٹرکچر کی تاریخ ساز توسیع دیکھنے میں آئی ہے۔ 2024 میں 2 Africa  اور Africa1 کیبل کی آمد کے بعد ملک میں تیز رفتار بین الاقوامی ڈیٹا لنکس کا آغاز ہوا ہے۔

پاکستان کی نویں سب میرین کیبل SeaMeWe-6 کی پاکستانی ساحل پر لینڈنگ ٹیلی کام کے شعبہ میں تاریخی اقدام قرار دیا جارہا ہے۔ 

21 ہزار کلومیٹر طویل نویں سب میرین کیبل فرانس سے سنگاپور جاتی ہے اور پاکستان کیلئے 40 فیصد اضافی انٹرنیٹ صلاحیت کی حامل ہے۔ گزشتہ ایک سال میں پاکستان میں 2 نئی ٹی ڈبلیو اے اور 1 پی ٹی سی ایل کی کیبل بھی شامل ہوئی ہے۔ 

ملک میں مجموعی طور پر 6 سب میرین کیبلز پہلے سے فعال، مزید 3 نئی کیبلز کی شمولیت خوش آئند اقدام ہے۔ آئی ٹی و ٹیلی کام کے شعبہ میں جدت کیلئے ٹرانس ورلڈ کی جانب سے ابتدائی طور پر مزید 4 ٹیرا با ئٹ فی سیکنڈ اضافی صلاحیت شامل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور ایران کا پارلیمانی اور عوامی سطح پر رابطوں کو فروغ دینے پر اتفاق
  • اوورسیزپاکستانیوں کی پنشن میں تاخیر ختم کرنے کیلئے اصلاحاتی اقدامات
  • پی ٹی آئی قیادت کے موجود ہونے کے باوجود ن لیگ ضمنی انتخابات جیت جاتی، رانا ثنااللہ
  • وزیراعظم کی برآمدات پر نافذ ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج فوری ختم کرنے کی ہدایت
  • وزیراعظم کی برآمدات پر نافذ ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ سرچارج فوری ختم کرنے کی ہدایت
  • وزیراعظم کا برآمدات پر ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ سرچارج فوری ختم کرنے کا حکم
  • وزیراعظم شہباز شریف کا ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج ختم کرنے کا فیصلہ
  • ’افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں فروٹ کے ٹرکوں میں افغانستان سے ولایتی شراب سمگل کی جاتی تھی : ابصار عالم 
  • ڈیجیٹل پاکستان کا نیا باب، آئی ٹی شعبے میں انقلابی قدم