چین اور روس کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کی بنیادیں مضبوط ہیں، چینی صدر
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
چین اور روس کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کی بنیادیں مضبوط ہیں، چینی صدر china russia WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز
بیجنگ : ساتواں چین روس انرجی بزنس فورم بیجنگ میں منعقد ہوا۔چین کے صدر شی جن پھنگ نے فورم کو مبارکباد کا خط بھیجا، جس میں انھوں نے نشاندہی کی کہ چین اور روس کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کا آغاز بہت پہلے ہو گیا تھا اور اس کی بنیادیں کافی مضبوط ہیں۔ یہ دونوں فریقوں کے درمیان باہمی مفادات پر مبنی تعاون کی ایک مثال ہے،
جس نے دونوں ممالک کی معاشی و سماجی ترقی اور عوام کی بہبود کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔شی جن پھنگ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ چین روس کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے تاکہ جامع توانائی شراکت داری کو مسلسل مضبوط کیا جا سکے،
عالمی توانائی کی صنعتی اور سپلائی چین کے استحکام اور ہمواری کو مشترکہ طور پر یقینی بنایا جا سکے، اور ایک زیادہ منصفانہ، متوازن اور جامع عالمی توانائی گورننس سسٹم کی تعمیر کو آگے بڑھایا جا سکے، جس سے عالمی توانائی کی سلامتی ، سبز اور کم کاربن منتقلی کو زیادہ استحکام فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔اسی دن، روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے بھی ساتویں چین-روس انرجی بزنس فورم کو ایک تہنیتی خط بھیجا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعالمی اقتصادی گورننس میں مزید “جنوبی طاقت” کا اضافہ اگلی خبرپاکستان دنیا کےساتھ مل کر خواتین پرتشدد کیخلاف آواز بلند کر رہا ہے ، وزیراعظم شہباز شریف متنازع ٹوئٹ کیس: ہادی علی چٹھہ اور پراسکیوٹر کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا سولر پینل درآمد کرنے والا ملک بن گیا خیبرپختونخوا: بنوں میں فورسز کے آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ 22 دہشتگرد ہلاک سیاسی پیشرفت کے باوجود مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی صورتحال بدستور سنگین ہے، پاکستان پانچ سال کی آئینی مدت پوری، گلگت بلتستان اسمبلی تحلیل پاکستان دنیا کےساتھ مل کر خواتین پرتشدد کیخلاف آواز بلند کر رہا ہے ، وزیراعظم شہباز شریفCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
تصویر سوشل میڈیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے۔
وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئی ٹی کے شعبے کی اسٹریٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے کے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی۔
وزیراعظم کو ’’کنیکٹ پاکستان وژن 2030‘‘ کے اجراء کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا۔
بریفنگ کے مطابق جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دیے گئے۔