مشیر برائے سیاسی و عوامی امور سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی کی قیادت جیل میں نہ بھی ہوتی اور میدان میں موجود ہوتی تب بھی ن لیگ ضمنی انتخابات میں وہ سیٹیں جیت جاتی جو اس نے حاصل کی ہیں۔

جنی ٹی وی سے گفتگو میں رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ ایسی صورت میں مقابلہ ضرور کچھ سخت ہوتا، اور اگر ہمارے 50 ہزار ووٹس ہوتے تو پی ٹی آئی کے ووٹس کی تعداد 35 یا 40 ہزار تک ہوتی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

پڑھیں:

عام انتخابات کے مقابلے میں ضمنی انتخابات میں ن لیگ نے کتنے زائد ووٹ حاصل کیے؟

پاکستان مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کی 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کر کے کلین سوئپ کیا ہے جبکہ صوبائی اسمبلی کی بھی 7 میں سے 6 نشستوں میں مسلم لیگ ن کو کامیابی حاصل ہوئی ہے اور ایک نشست پر پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔

گزشتہ برس 8 فروری کو منعقدہ عام انتخابات میں ان نشستوں پر مسلم لیگ ن کامیاب نہیں ہو سکی تھی اور ان 12 نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کامیاب ہوئے تھے جبکہ مسلم لیگ ن کو کم ووٹ ملے تھے۔

البتہ گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخابات میں ٹرن آؤٹ کم ہونے کے باوجود متعدد حلقوں میں مسلم لیگ ن نے عام انتخابات کی نسبت زائد ووٹ حاصل کرتے ہوئے اپنی برتری واضح طور پر ثابت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: این اے 66 ضمنی انتخابات، مسلم لیگ ن کا امیدوار بلامقابلہ کامیاب

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 18 میں گزشتہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن نے ایک لاکھ 12 ہزار جبکہ آزاد امیدوار عمر ایوب نے ایک لاکھ 92 ہزار ووٹ حاصل کیے تھے، اس وقت ٹرن آؤٹ 49.8 فیصد رہا تھا۔

تاہم گزشتہ روز ہونے والے انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدوار نے ماضی کی نسبت تقریبا 51 ہزار زائد ووٹوں کے ساتھ ایک لاکھ 63 ہزار ووٹ حاصل کیے، ان انتخابات میں ٹرن آؤٹ 42 فیصد رہا ہے۔

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 143 میں ہونے والے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدوار نے 83 ہزار ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ مخالف آزاد امیدوار رائے حسن نواز نے ایک لاکھ 47 ہزار ووٹ حاصل کیے تھے۔

مزید پڑھیں: ضمنی انتخابات: مسلم لیگ ن نے ٹکٹس کن کن وزرا کے خاندانوں میں بانٹیں؟

تاہم اس مرتبہ اس حلقے سے مسلم لیگ ن کے ووٹوں میں 53 ہزار ووٹوں کا اضافہ ہوا ہے اور مسلم لیگ نون نے ضمنی انتخابات میں ایک لاکھ 36 ہزار 223 ووٹ حاصل کیے ہیں۔

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 185 سے مسلم لیگ ن نے عام انتخابات میں حصہ نہیں لیا تھا اور پیپلز پارٹی کے دوست محمد کھوسہ نے 26 ہزار ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ کامیاب امیدوار زرتاج گل نے 94 ہزار ووٹ حاصل کیے تھے اس مرتبہ اس حلقے میں بھی لیگی امیدوار نے 82 ہزار4198 حاصل کیے ہیں۔

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 96 میں ہونے والے عام انتخابات میں لیگی امیدوار نے 92 ہزار ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ گزشتہ روز ہونے والے انتخابات میں ن لیگی امیدوار کو کم ٹرن آؤٹ ہونے کے باوجود 93 ہزار ووٹ ملے ہیں۔

مزید پڑھیں: ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، بلال چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا گیا

قومی اسمبلی کے دیگر 2 حلقوں میں کم ٹرن آؤٹ ہونے کے باعث مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے ووٹ عام انتخابات کی نسبت تو کم ہیں البتہ انہیں کامیابی حاصل ہوئی ہے، این اے 129 میں عام انتخابات میں مسلم لیگ ن 71 ہزار ووٹ حاصل کر کے ہار گئی تھی البتہ ضمنی انتخابات میں 63 ہزار ووٹ حاصل کر کے جیت گئی ہے۔

اسی طرح این اے 104 میں عام انتخابات میں 92 ہزار ووٹ حاصل کرنے کے باوجود مسلم ن کو شکست ہوئی تھی البتہ اس مرتبہ 52 ہزار ووٹ حاصل کر کے مسلم لیگ ن اس حلقے سے کامیاب ہوئی ہے۔

پنجاب اسمبلی کے لیے ہونے والے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے ووٹوں کی تعداد میں عام انتخابات کی نسبت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: ضمنی انتخابات کے نتائج: پنجاب میں مسلم لیگ ن کو واضح برتری، متوالوں کا جشن

پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 203 میں عام انتخابات میں ن لیگ نے 35 ہزار ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ اس مرتبہ ضمنی انتخابات میں 46 ہزار 900 ووٹ حاصل کیے ہیں اسی طرح پی پی 73 میں عام انتخابات میں ن لیگ نے 46 ہزار ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ اس مرتبہ 71 ہزار ووٹ حاصل کیے ہیں۔

صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 87 میں عام انتخابات میں مسلم لیگ ن نے 13 ہزار ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ اس مرتبہ 67 ہزار 986 ووٹ حاصل کیے ہیں۔

مزید پڑھیں: سینیٹ انتخابات: پنجاب سے مسلم لیگ ن کے امیدوار حافظ عبدالکریم کامیاب

پی پی 115 میں ہونے والے عام انتخابات میں ن لیگ نے 39 ہزار ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخابات میں 49 ہزار ووٹ حاصل کیے ہیں، پی پی 98 میں ہونے والے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن نے استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار کی حمایت کی تھی جبکہ اس مرتبہ انتخابات میں حصہ لے کر ن لیگ نے 44 ہزار ووٹ حاصل کیے ہیں۔

پی پی 116 میں عام انتخابات میں مسلم لیگ ن نے 52 ہزار ووٹ حاصل کیے تھے تاہم اس مرتبہ کم ٹرن آؤٹ ہونے کے باعث 48 ہزار ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کر لی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

استحکام پاکستان پارٹی پاکستان پنجاب اسمبلی تحریک انصاف شکست ضمنی انتخابات عام انتخابات عمر ایوب فتح کامیاب مسلم لیگ ہری پور

متعلقہ مضامین

  • پی پی 116 پولنگ میں ہیرا پھیری ہو تو استعفیٰ دینے کو تیار ہوں: رانا ثنا
  • عام انتخابات کے مقابلے میں ضمنی انتخابات میں ن لیگ نے کتنے زائد ووٹ حاصل کیے؟
  • پی ٹی آئی کا غیر سیاسی رویہ ہے جس کے باعث وہ مائنس ہوتی جا رہی ہے؛ رانا ثناء اللّٰہ
  • ضمنی الیکشن پُرامن رہا، انتخابات میں خلاف ورزیاں ہوتی ہیں، چیف الیکشن کمشنر
  • ضمنی الیکشن پرامن رہا، دنیا بھر میں انتخابات میں خلاف ورزیاں ہوتی ہیں، سکندر سلطان راجہ
  • ضمنی انتخابات؛ پولنگ کا وقت ختم، سکیورٹی انتظامات مزید سخت
  • ضمنی انتخابات: ملک بھر میں پرامن پولنگ جاری، عوام خدمت اور ترقی کو ووٹ دیں گے، رانا ثنا اللہ
  • ضمنی انتخابات: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رانا ثنا اللہ کو 50 ہزار روپے جرمانہ
  • لاہور:اجتماع گاہ کے اسٹیج پر جماعت اسلامی کی مرکزی قیادت موجود ہے