لاہور، این اے 129 کا ضمنی الیکشن، حکمران جماعت فاتح رہی
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق این اے 129 کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حافظ میاں نعمان نے 63 ہزار 441 ووٹ حاصل کیے۔ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ارسلان احمد نے 29 ہزار 99 ووٹ حاصل کیے۔ اسلام ٹائمز۔ این اے 129 لاہور میں ہونیوالے ضمنی الیکشن میں تمام 334 پولنگ سٹیشنز کا نتیجہ آ گیا۔ لاہور میں ن لیگ نے 34 ہزار سے زیادہ کی لیڈ سے میدان مار لیا۔ واضح رہے کہ پنجاب سے قومی اسمبلی سے یہ واحد نشست تھی جہاں پی ٹی آئی کا حمایت یافتہ امیدوار میدان میں تھا۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق این اے 129 کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حافظ میاں نعمان نے 63 ہزار 441 ووٹ حاصل کیے۔ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ارسلان احمد نے 29 ہزار 99 ووٹ حاصل کیے۔ یہ نشست سابق گورنر پنجاب اور حماد اظہر کے والد میاں اظہر کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ووٹ حاصل کیے ضمنی الیکشن
پڑھیں:
ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
امریکی ایوانِ نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ جاری فوجی تنازع سے امریکی افواج واپس بلانے کی ہدایت دینے والی وار پاورز قرارداد دوبارہ منظور کرلی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ قرارداد اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کی رکنِ کانگریس پرامیلا جے پال کی جانب سے پیش کی گئی جس کے حق میں 214 جب کہ مخالفت میں 208 ووٹ پڑے۔
رائے شماری میں اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کے تمام اراکین نے قرارداد کی حمایت کی جب کہ حکمراں جماعت ریپبلکن کے 5 ارکان نے بھی پارٹی پالیسی کے برعکس ووٹ دیتے ہوئے قرارداد کے حق میں رائے دی۔
خیال رہے کہ یہ دوسری بار ہے کہ ایوانِ نمائندگان نے اسی نوعیت کی قرارداد منظور کی ہے۔ گزشتہ ماہ بھی ایوان نے ایسی ہی ایک قرارداد منظور کی تھی جسے بعد میں سینیٹ نے بھی منظور کر لیا تھا۔
اگرچہ قرارداد کی منظوری سیاسی لحاظ سے اہم سمجھی جا رہی ہے تاہم اس کی قانونی حیثیت محدود ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ اس قسم کی وار پاورز قراردادیں آئین سے مطابقت نہیں رکھتیں اور صدر بطور کمانڈر اِن چیف قومی سلامتی کے معاملات میں فوجی فیصلے کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔
ووٹنگ سے قبل ہونے والی بحث میں ایوانِ خارجہ امور کمیٹی کے سرکردہ ڈیموکریٹ رکن گریگ میکس نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے کانگریس کی پیشگی منظوری کے بغیر ایران کے خلاف فوجی کارروائی کر کے امریکی قانون اور آئینی تقاضوں کی خلاف ورزی کی ہے۔
یہ قرارداد ایسے وقت منظور ہوئی جب یمن کے حوثیوں کے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرچکی ہیں۔