ادکارہ فضا علی اور بیٹی کی تصاویر پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
پاکستانی اداکارہ، گلوکارہ اور میزبان فضا علی اپنی بیٹی کے ساتھ بیرون ملک کے دورے پر ہیں جس کے دوران انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔
فضا علی فرال فواد کے ساتھ چھٹیاں گزارنے کیلیے بیرون ملک کے دورے پر ہیں جس کے دوران اُن کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر ہوئیں تو ایک طوفان برپا ہوگیا۔
@user3370214021960
AQPiqQIj3TfBSR8Akk9keHFxnYj2QR3e3izqBhSLdy2dDlOWDyH-83okdRPWc2PXbQxQjOfjuJsr-JkALgyzSFLDlSOr2KVTZYO58twYQ5s5jQ
♬ strange sound – user3370214021960
فضا علی اور فرال کی تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے دونوں کے کپڑوں پر تنقید کی اور انہیں مناسب لباس پہننے کا مشورہ دیا۔
ایک صارف نے لکھا کہ پاکستان میں رہ کر قمیص شلوار اور بیرون ملک جاتے ہیں مغربی لباس۔
ایک جذباتی صارف نے فضا علی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی بیٹی کو اپنی طرح نہ بنائیں۔ ایک اور نے لکھا کیا آپ لوگ پاکستان میں پہنے جانے والے کپڑے گھر پر بھول گئے ہیں؟
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل فضا علی
پڑھیں:
ہوشیار! سوشل میڈیا اور وٹس ایپ کے ذریعے سرمایہ کاری کے نام پرفراڈ
اسلام آباد:(نیوزڈیسک)سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی) نے سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپس کے ذریعے غیر قانونی سرمایہ کاری اور تجارتی پلیٹ فارمز کو دھوکہ دہی سے فروغ دینے والے غیر مجاز افراد اور گروپس کی نشان دہی کردی ہے اورعوام کو خبردار کیا ہے کہ لائسنس یافتہ بروکریج ہاؤسز کے ناموں اور مشہور شخصیات، فن فلوئنسرز اور بروکریج ایگزیکٹوز کے ناموں کا غلط استعمال کرنے والی غیر قانونی ٹریڈنگ ایپلی کیشن کے ذریعے سرمایہ کاری سے اجتناب کریں۔
ایس ای سی پی کے مطابق یہ ادارے لائسنس یافتہ سیکیورٹیز بروکرز کے ناموں کے ساتھ ساتھ مشہور شخصیات، فن فلوئنسرز اور بروکریج ایگزیکٹوز کی تصاویر کا غلط استعمال کر رہے ہیں ایس ای سی پی نے TSLWEA/TSL WEALTHکے عنوان سے ایک موبائل، ویب ایپلیکیشن کی نشان دہی کی ہے جو لائسنس یافتہ سیکیورٹیز بروکر، ٹاپ سیکیورٹیز لمیٹڈ کی نقالی کر رہی ہے۔
مزید برآںA103-Topline Stock Strategies Hub نام کا ایک واٹس ایپ گروپ بھیTSLWEA/TSL WEALTH ایپلیکیشن اور ای پر مبنی تجارتی نظام کو ٹاپ سیکیورٹیز لمیٹڈ کے ساتھ جوڑ رہا ہے لہٰذا عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہTSLWEA/ TSL WEALTH نہ تو ایس ای سی پی سے لائسنس یافتہ ہے اور نہ ہی مجاز ہے کہ وہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج لمیٹڈ (پی ایس ایکس) یا کسی دیگر ریگولیٹڈ مارکیٹ کے لیے کوئی سرمایہ کاری یا ٹریڈنگ پلیٹ فارم چلائے۔
بیان میں واضح کیا گیا کہ ایس ای سی پی نے یہ بھی دیکھا ہے کہ سوشل میڈیا پر اے آئی سے تیار کیے گئے ایسے اشتہارات چل رہے ہیں جن میں مشہور شخصیات، فِن فلوئنسرز اور معروف بروکریج ہاؤسز کے افسران کی تصاویر استعمال کی گئی ہیں، جو گمراہ کن اشتہارات عوام کو لسٹیڈ کمپنیوں کے شیئرز میں سرمایہ کاری کے نام پر مختلف واٹس ایپ گروپس میں شامل ہونے پر اُکساتے ہیں۔
ایس ای سی پی خبردار کرتی ہے کہ ایسے تمام گروپس غیر قانونی ہیں اور ان میں شامل ہونے والے افراد کو مالی نقصان کا شدید خطرہ ہے، محفوظ اور جائز ٹریڈنگ کے لیے ایس ای سی پی عوام کو مشورہ دیتی ہے کہ صرف ایس ای سی پی سے لائسنس یافتہ سیکیورٹیز اور فیوچرز بروکرز ہی سے رابطہ کریں اور لائسنس یافتہ بروکرز کی فہرست پی ایس ایکس اور پی ایم ای ایکس کی سرکاری ویب سائٹس پر دستیاب ہے۔
ایس ای سی پی سرمایہ کاروں پر زور دیتا ہے کہ وہ محتاط رہیں جعلی پلیٹ فارمز سے بچیں اور کسی بھی سرمایہ کاری سروس کو رقم یا ذاتی معلومات دینے سے پہلے اس کی اصل حیثیت ضرور چیک کریں۔
بیان میں کہا گیا کہ ایس ای سی پی نے شناخت شدہ غیر مجاز پلیٹ فارمز کی رپورٹ گوگل، پی ٹی اے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کر دی ہے، ایس ای سی پی عوام کو سختی سے خبردار کر تا ہے کہ وہTSLWEA/ TSL WEALTH ایپلیکیشن یا کسی بھی ایسے فرد یا گروپ کے ذریعے کوئی رقم جمع نہ کروائیں اور نہ ہی سرمایہ کاری کریں جو غیر قانونی سرمایہ کاری پلیٹ فارمز کو کسی بھی شکل میں فروغ دے رہے ہوں۔