فضا علی بیٹی کے لباس پر شدید تنقید کی زد میں
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
پاکستانی اداکارہ، گلوکارہ اور میزبان فضا علی ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی کڑی تنقید کا شکار بن گئیں۔
فضا علی اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں کافی کھل کر بات کرتی ہیں اور اکثر اپنی بیٹی فرال کے ساتھ گزرے لمحات بھی عوام کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں، وہ ایک سنگل مدر ہیں اور ان کی بیٹی کو لوگ برسوں سے سوشل میڈیا پر ہی بڑا ہوتے دیکھ رہے ہیں۔
حال ہی میں فضا علی نے بیرونِ ملک سفر کے دوران اپنی بیٹی کے ساتھ بنائی گئی متعدد ریلز شیئر کیں، جس پر عوام نے سخت ردِعمل دیا، ان ویڈیوز میں فضا علی کی بیٹی کے لباس پر خاص طور پر اعتراضات اٹھائے گئے، جس کے بعد فضا اور فرال دونوں کو انٹرنیٹ صارفین کی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
سوشل میڈیا صارفین نے فضا علی پر الزام لگایا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کو غیر مناسب لباس پہنایا جبکہ کچھ صارفین کے سخت جملے بھی سامنے آئے، ایک نے لکھا کہ آپ خود جیسی ہیں ویسی ہی بیٹی کو نہ بنائیں۔
فضا علی کی اپنی ایک ریل پر بھی صارفین نے لباس کے انتخاب پر اعتراض اٹھایا،۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فضا علی
پڑھیں:
مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔
حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ