اگر میں قابل قدر نہیں تو ساتھ کام بھی نہ کریں، شیفالی شاہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT
فائل فوٹو
بالی ووڈ کی باصلاحیت اداکارہ شیفالی شاہ نے کہا ہے کہ اگر میں قابل قدر نہیں تو میرے ساتھ کام بھی نہ کریں۔
ایک انٹرویو میں 52 سالہ اداکارہ نے کہا کہ اپنی قدر پہچاننے، حدود مقرر کرنے اور غیر منصفانہ ورکنگ کنڈیشنز کے خلاف کھڑے ہونے میں انہیں برسوں لگے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ پروڈیوسرز آج بھی فنکاروں پر بلاوجہ کے سمجھوتے کے لیے دباؤ ڈالتے ہیں لیکن اب وہ بنیادی سہولیات پر سمجھوتہ نہیں کرتیں۔ اب صاف ستھری وین، مناسب کام کے اوقات اور اپنی ٹیم کےلیے عزت پر کھل کر بات کرتی ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ میرے شوہر بھی مجھے وقت پر کام سے گھر آنے کی تاکید کرتے ہیں تاکہ میں خود کو تھکا نہ دوں، اب میں روزانہ کام کو 10 تا 12 گھنٹے تک محدود رکھتی ہوں۔
اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ میں ہمیشہ اپنی ٹیم کو سہولیات فراہم کرتی ہوں، اپنے وسائل یعنی کھانے اور پینے کی چیزیں بانٹ دیتی ہوں، میں تاخیر سے اس نتیجے پر پہنچی ہوں کہ خود کی قدر کرنا ہی سب سے اہم ہے، چاہے گناہ سا ہی کیوں نہ محسوس ہو۔
انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں کام کرنے پر مجھے اعتراض نہیں ہے مگر شرط یہ ہے کہ سب کے ساتھ منصفانہ برتاؤ کیا جائے۔
شیفالی شاہ دہلی کرائم سیزن 3 کی ریلیز کے بعد نیشنل ایوارڈ اور انٹرنیشنل ایمی ایوارڈ جیت چکی ہیں، اب وہ خود کو اُس مقام پر محسوس کرتی ہیں، جہاں انہیں اپنے جائز مطالبات پر اعتماد محسوس ہوتا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پروڈیوسرز کہتے ہیں یہ فی الحال ممکن نہیں، جو موجود ہے اسی میں گزارا کریں، اس پر صاف کہہ دیتی ہوں کہ آپ مجھے یہ نہیں کہہ سکتے، آپ تھوڑا حقیقت پسند بنیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
مجھے کس نے نکالا؟ ڈمی محمد رضوان ’دی مولوی‘ کی وی ٹو میں دلچسپ گفتگو
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news we too قومی کرکٹ ٹیم محمد رضوان