معروف پاکستانی ریپر طلحہ انجم پر تنقید کرنے اور یکطرفہ فیصلہ سنانے پر یاسر حسین نے نادیہ خان کو بھارتی صحافی ارنب گواسوامی قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق نادیہ حسین نے دو روز قبل نجی ٹی وی پر ایک پروگرام کے دوران بطور میزبان ریپر طلحہ انجم کو مدعو کیا اور نیپال میں کنسرٹ کے دوران بھارتی پرچم لہرانے پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اُن کی حب الوطنی پر سوالات اٹھائے تھے۔

اس پر نادیہ خان کو سوشل میڈیا صارفین اور اپنے ساتھی اداکاروں کی طرف سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

اداکار یاسر حسین نے نادیہ خان کو بھارتی صحافی اور میزبان ارنب گواسوامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ لڑکا پاکستان سے نہ صرف پیار کرتا ہے بلکہ اس نے ملک کا نام روشن کیا اور آج انٹرنیشنل کنسرٹ کررہا ہے جس میں بھارتی بھی شرکت کرتے ہیں‘۔

اسی کے ساتھ انہوں نے طلحہ انجم کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ارنب گواسوامی کا مزاج رکھنے والوں کو مخاطب کیا۔

اداکارہ سونیا حسین نے لکھا کہ ’کسی بھی فنکار کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک نہیں کرنا چاہیے، اس فینز کو خوش کرنے اور اُن سے محبت کا اظہار کرنے کیلیے جھنڈا لہرایا بھی جائے تو یہ اقدام ملک سے بے وفائی نہیں ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں نادیہ خان کو طلحہ انجم کے ساتھ اچھے انداز سے گفتگو کرنا چاہیے تھے اور انہیں اُسی طرح عزت دی جانی تھی جس کے وہ حقدار ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ارنب گواسوامی نادیہ خان کو

پڑھیں:

دبئی ایئرشو میں بھارتی اہلکاروں کی جے ایف 17 کے ساتھ تصاویر، پاکستانی پائلٹس کی چائے کی پیش کش

دبئی میں جاری ایئرشو کے دوران پاکستانی پویلین کے چرچے ہیں جہاں دنیا بھر کے لوگ اور فوجی آکر یہاں موجود دفاعی ساز و سامان دیکھ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں پاک فضائیہ کا دستہ اپنے سربراہ کی قیادت میں جاری ایئرشو میں موجود ہے جہاں پاکستانی ساختہ جے ایف 17 تھنڈر کے چرچے ہورہے ہیں۔

رواں سال مئی میں بھارت کو دھول چٹانے اور رافیل جیسے جدید طیاروں کو گرانے میں پاکستان کی مدد کرنے والے طیارے کو دیکھنے کیلیے دنیا بھر کے دفاعی و عسکری مبصرین نے پاکستان پویلین کا دورہ کیا۔

Indian Navy personnel taking a lot of pictures of the Pakistan Air Force's JF-17 Thunder at its static display at the Dubai Air Show 2025: pic.twitter.com/L4sTPjt4JI

— The STRATCOM Bureau (@OSPSF) November 20, 2025

حیران کن بات یہ ہے کہ بھارتی فضائیہ کے اہلکار بھی جے ایف 17 تھنڈر کے فین نکلے اور انہوں نے اس شاندار شاہکار کو دیکھنے کیلیے پاکستان پویلین کا دورہ کیا۔

بھارتی افسران و اہلکاروں کے پہنچنے پر پاکستانی پائلٹس نے انہیں چائے کی پیش کش کی، اس دوران دونوں ممالک کے فضائی اہلکاروں کی غیر رسمی گفتگو بھی ہوئی۔

بھارتی فضائیہ کے اہلکاروں نے بالخصوص جے ایف 17 تھنڈر اور دیگر پاکستان کی فضائی دفاعی تنصیبات کے ساتھ تصاویر بنوائیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

ایک عینی شاہد نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ پاکستانی اہلکاروں نے بھارتی پائلٹس سے ملاقات کے بعد انہیں چائے کی پیش کش کی تاہم انہوں نے انکار کیا اور پانی پر اکتفا کیا۔

پاکستانی حکام نے مؤقف اپنایا کہ اگر کوئی بھی مہمان ہمارے پاس آئے تو اُس کا خیر مقدم اور استقبال کرتے ہیں۔ 

متعلقہ مضامین

  • فرانسیسی کمانڈر نے بھی پاکستان کے ساتھ جنگ میں بھارتی شکست کی تصدیق کردی
  • دبئی ائیرشو ختم ہو گیا ،مگر جے ایف 17 تھنڈر کے ساتھ سلفیاں لینے والوں کا رش ختم نہ ہوا
  • جے ایف 17 تھنڈر کے ساتھ تصویریں بنوانے والےبھارتی پائلٹس کو، پاکستانی پائلٹس کی چائےکی پیشکش
  • بھارتی فضائیہ کے اہلکار بھی پاکستان ائیر فورس اور جے ایف-17 تھنڈر کے فین نکلے
  • ’اندازہ نہیں ہوا کہ کیا کر رہا ہوں ‘، نیپال میں بھارتی پرچم تھامنے والے پاکستانی ریپر نے معافی مانگ لی
  • دبئی ایئرشو میں بھارتی اہلکاروں کی جے ایف 17 کے ساتھ تصاویر، پاکستانی پائلٹس کی چائے کی پیش کش
  • معروف گلوکار و ریپر طلحہٰ انجم نے بھارتی پرچم لہرانے پر معافی مانگ لی
  • بھارتی پرچم لہرانے کا واقعہ کیسے پیش آیا؟ طلحہ انجم نے حقیقت بتا کر قوم سے معافی مانگ لی
  • پنجاب: 9 مئی کیسز کے اسپیشل پراسیکیوٹرز کی تقرریاں واپس لینے کا فیصلہ