2025-11-22@11:32:32 GMT
تلاش کی گنتی: 14

«ویٹو کے»:

    اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ویٹو کے حق پر مباحثہ میں پاکستان نے ویٹو کا خاتمہ یا سخت پابندی ناگزیر قرار دے دی۔ یہ بھی واضح کیا ہے کہ سلامتی کونسل میں مستقل نشستوں کا اضافہ مسائل بڑھانے کا سبب بنےگا، طاقت کا توازن بہتر کرنے کیلئے غیرمستقل ارکان کی تعداد 10 سےبڑھا کر 20 کرنے کی تجویز بھی دے دی۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخاراحمد نے جنرل اسمبلی مباحثے میں عالمی ادارے میں طاقت کےعدم توازن پرگہری تشویش کااظہار کیا۔ کہا۔ جنرل اسمبلی عالمی جمہوری عمل کا سب سے بڑا فورم ہے، ویٹو کے مسئلے کا حل سلامتی کونسل کی مجموعی اصلاح سے جڑا ہے۔ عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ: چین نے امریکا کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ویٹو پاور کے بار بار غلط استعمال پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کو روکنے کی عالمی کوششیں ناکام ہوتی رہی ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں چینی مندوب اور اقوام متحدہ میں مستقل نمائندہ فو کونگ نے کہا کہ اگر امریکا بار بار سلامتی کونسل کی قراردادوں کو ویٹو نہ کرتا تو غزہ کے بحران پر عالمی ردعمل کہیں زیادہ مؤثر ہوتا۔چینی سفیر نے کہا کہ امریکا کے اسرائیل کو مسلسل بچانے کے باعث نہ صرف سلامتی کونسل کی قراردادیں سبوتاژ ہوئیں بلکہ بین الاقوامی قوانین کی بھی...
    اسلام ٹائمز: اقوام متحدہ میں الجزائر کے نمائندے عمار بن جامع نے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: "ہمیں معاف کر دیجیے، خاص طور پر غزہ میں جہاں آگ ہر چیز کو جلا رہی ہے اور وہاں جہاں آنسو گیس سے لوگوں کا دم گھٹ رہا ہے۔ ہمیں معاف کر دیجیے کیونکہ یہ کونسل آپ کے بچوں کو نجات نہیں دلا سکی، کیونکہ اسرائیل کی حفاظت کی جا رہی ہے اور اسے استثنی حاصل ہے، بین الاقوامی قانون کی جانب سے نہیں بلکہ اس بین الاقوامی نظام کی جانبداری کی وجہ سے۔ اسرائیل ہر روز قتل کر رہا ہے اور کوئی ردعمل نہیں آتا۔ اسرائیل نے لوگوں کو بھوک کا شکار کیا ہوا ہے اور کوئی کچھ...
    غزہ میں قحط اور عالمی چیخ و پکار کے باوجود امریکہ نے جنگ بندی کی قرار داد چھٹی مرتبہ ویٹو کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 September, 2025 سب نیوز نیویارک:(آئی پی ایس)اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطین میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کی قرارداد کو امریکہ نے چھٹی بار ویٹو کر دیا جب کہ قرارداد کو دیگر 14 ممالک کی حمایت حاصل تھی۔ یہ فیصلہ اُس وقت سامنے آیا جب غزہ میں قحط کی تصدیق ہو چکی ہے معصوم شہری دم توڑ رہے ہیں، اور امداد پر اسرائیلی پابندیاں تاحال برقرار ہیں۔ یہ قرارداد سلامتی کونسل کے 15 میں سے 10 غیر مستقل رکن ممالک نے تیار کی تھی، جس میں غزہ میں فوری، غیر...
    سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ سلامتی کونسل کی فلسطین و کشمیر کے حوالے سے قراردادوں پر عمل نہ ہونا بھی اقوام متحدہ کیلئے سوالیہ نشان ہے، ویٹو پاور کا اختیار مفاد پرستی اور انصاف کی بالادستی میں رکاوٹ ہے اس کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ بھارت اور اسرائیل دنیا کے امن کیلئے خطرہ مذہبی جنونیت کو فروغ دے رہے ہیں، فلسطین اور کشمیر میں ظلم وجبر اور انسانیت سوز مظالم اسرائیل اور بھارت ایک سکے کے دو رخ ہیں، پاکستان فلسطین اور کشمیر کیلئے عالمی سطح پر آواز بلند کرے اور اقوام متحدہ میں ویٹو پاور ختم کرنے کیلئے آواز اٹھائے، مسلم...
    برطانوی خبرایجنسی کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم نے ایرانی سپریم لیڈر کے قتل کی سازش سے متعلق سوال کا جواب دینے سے انکار کیا جب کہ اسرائیلی کارروائیوں کے نتیجے میں ایران میں حکومت تبدیل ہو سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کی جانب سے آیت اللہ خامنہ ای کے قتل کی منصوبہ بندی کا انکشاف ہوا۔ غیر ملکی میڈیا " رائٹرز " نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے ایرانی سپریم لیڈر کے قتل کی اسرائیلی سازش کو ویٹو کردیا۔ امریکی انتظامیہ کے 2 اہم اہلکاروں نے "رائٹرز" سے گفتگو میں سازش کا انکشاف کیا کہ چند روز قبل امریکی صدر نے اسرائیل کے منصوبے کو مسترد کیا۔ برطانوی خبرایجنسی کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیر اعظم...
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں فوری، غیرمشروط اور مستقل جنگ بندی کے مطالبے پر مبنی قرارداد امریکا کے ویٹو کے باعث منظور نہ ہو سکی۔ 15 رکنی کونسل میں سے 14 ارکان نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، مگر مستقل رکن امریکا نے ویٹو کا اختیار استعمال کرتے ہوئے اسے روک دیا۔ یہ قرارداد سلامتی کونسل کے 10 غیرمستقل ارکان الجزائر، ڈنمارک، یونان، گنی، پاکستان، پاناما، جنوبی کوریا، سیرالیون، سلوانیہ اور صومالیہ نے مشترکہ طور پر پیش کی تھی۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کی جائے، جس کا احترام تمام فریقین کریں۔ یرغمالیوں کی رہائی کا اعادہ قرارداد کے متن میں حماس اور دیگر فلسطینی گروہوں کی...
    نیویارک: پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں 54 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی بڑی تعداد میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں اس وقت سنگین صورتحال ہے اور قرارداد کے ویٹو ہونے سے بہت خطرناک پیغام جائے گا۔ پاکستان کے مستقل مندوب نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے اور کتنا وقت چاہیے؟ زمین پر غزہ کا حال جہنم سے زیادہ برا ہے۔ عاصم افتخار نے کہا کہ 24 گھنٹوں میں 100 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا جا چکا ہے، اسرائیل غزہ میں جنگی جرائم اور نسل کشی کا مرتکب ہو رہا ہے۔...
    ٹورنٹو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء)کنزرویٹو پارٹی آف کینیڈا کے پلیٹ فارم سے وفاقی الیکشن میں حصہ لینے والے پاکستانی نژاد محمد اسحاق اور ندیم اکبر کھٹانہ نے کہاہے کہ پاکستانی کمیونٹی کو کنزرویٹو پارٹی آف کینیڈا کی حمایت اور اس کے بارے میں غلط فہمیوں کو دور کرنا چاہیے۔(جاری ہے) میڈیارپورٹس کے مطابق دونوں رہنمائوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے دوران انہوں نے خطاب کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ تقریب کے آرگنائزر معین احمد کا کہنا تھا کہ پاکستانی کمیونٹی کے قابل افراد کا الیکشن میں حصہ لینا خوش آئند ہے۔
    کینیڈا میں نئے وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے ہونے والے عام انتخابات کی ووٹنگ مکمل ہو چکی ہے اور ابتدائی نتائج کے مطابق لبرل پارٹی کو برتری حاصل ہے۔ پیر کے روز ملک بھر میں ووٹنگ کا عمل صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک جاری رہا جس میں شہریوں نے بھرپور طریقے سے اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا۔  انتخابات میں لبرل پارٹی کے رہنما اور موجودہ وزیر اعظم مارک کارنی اور کنزرویٹو پارٹی کے پیئر پولی ایو کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع کیا جارہا تھا۔ پارلیمنٹ کے 343 رکنی ایوان میں اکثریت کے لیے کسی بھی پارٹی کو کم از کم 172 نشستیں درکار ہیں۔ ابھی تک کے موصولہ غیر حتمی نتائج کے مطابق لبرل پارٹی...
    مغربی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تجارتی ٹیرف لگانے کے اپنے اختیارات کو محدود کرنے والے بل کو ویٹو کر دیں گے۔ یہ بات مغربی میڈیا نے وائٹ ہاؤس کے تحریری بیان کی بنیاد پر کہی ہے، یہ بل ایک ڈیموکریٹ اور ایک ری پبلیکن سینیٹر نے مل کر متعارف کرایا ہے اور ڈیموکریٹس کے علاوہ اسے 7 ری پبلیکن سینیٹرز کی حمایت بھی حاصل ہے۔ یہ بِل اِس لیے متعارف کرایا گیا ہے تاکہ امریکی صدر یکطرفہ طور پر ٹیرف عائد نہ کر سکیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ممکنہ تجارتی جنگ کے پیشِ نظر صدر ٹرمپ امریکہ میں داخل ہونے والی مصنوعات پر محصولات لگانے کا مکمل اختیار اپنے پاس رکھنا...
۱