یکم تا 3 جمادی الثانی ایام شہادت حضرت فاطمہ زہرا (ع) منائے جائیں گے، جعفریہ الائنس
اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT
ترجمان جعفریہ الائنس علامہ سید باقر حسین زیدی نے کہا ہے کہ ملکی حالات بالخصوص کراچی میں حالیہ فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کے پیش نظر سیکورٹی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایام فاطمیہ (س) کی مجالس و اجتماعات کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ 3 جمادی الثانی یوم شہادت دختر رسول ص حضرت فاطمتہ الزہرا (ع) کی مناسبت سے یکم تا تین جمادی الثانی ایام شہادت عقیدت و احترام سے منائے جائیں گے۔ ترجمان جعفریہ الائنس علامہ سید باقر حسین زیدی کے مطابق ایام شہادت حضرت فاطمہ زہرا (ع) کے سلسلے میں ملک بھر میں مجالس کا انعقاد کیا جائے گا، ملکی حالات بالخصوص کراچی میں حالیہ فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کے پیش نظر سیکورٹی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایام فاطمیہ (س) کی مجالس و اجتماعات کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الثانی اتوار کو ہوگی، مولانا عبدالخبیر آزاد
لاہور:(نیوزڈیسک) جمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، یکم تاریخ اتوار کو ہوگی۔ ماہ جمادی الثانی 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت اجلاس زونل رویت ہلال کمیٹی لاہور کی عمارت میں ہوا۔
اجلاس میں رابطے کے فرائض وزارت مذہبی امور حکومت پاکستان سے حافظ عبدالقدوس اور ڈاکٹر شاہد الرحمن نے ادا کیے، فنی معاونت کے لیے محکمہ موسمیات سے ڈاکٹر محمد حسن علی بیگ موجود تھے، زونل رویت کمیٹی پاکستان کے ارکان مفتی محمد احمد، مولانا فتح محمد راشدی نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں شہادتوں کی بنیاد پر فیصلہ کیا گیا بعدازاں رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ چاند نظر نہیں آیا اس لیے یکم جمادی الثانی اتوار 23 نومبر کو ہوگی۔
اجلاس میں مولانا مختیار احمد ندیم، مفتی محمد عمران حنفی، علامہ زبیر احمد ظہیر و دیگر علماء کرام میں مفتی محمد شفیق اعوان، مفتی عارف حسین نعیمی، مفتی اعجاز سلیم، سید عبدالبصیر آزاد، مولانا محمد احمد، حاجی غلام حسین شامل تھے۔
محکمہ سپارکو سے شوکت اللہ خان اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی حکومت پاکستان سے جوائنٹ سیکرٹری زین العابدین ٹیلی فون پررابطے میں تھے۔