تحریکِ تحفظ آئین پاکستان کے صوبائی قائدین کی مجوزہ پریس کانفرنس اس وقت روک دی گئی جب پولیس کی بھاری نفری پریس کلب کے باہر پہنچ گئی اور اجلاس میں شریک کارکنوں کو اندر جانے سے منع کردیا۔

پولیس نے پریس کلب کے اطراف کے تمام راستے بند کر دیے، جبکہ پریس کانفرنس کے لیے آنے والے کارکنوں کو واپس بھیج دیا گیا۔

صورت حال اس وقت مزید کشیدہ ہوئی جب قائدین کی ممکنہ گرفتاری کے لیے قیدی وین بھی پریس کلب کے سامنے لا کھڑی کی گئی۔

پولیس کی کارروائی کے باعث صوبائی قائدین پریس کانفرنس نہ کر سکے، جبکہ تنظیم کی جانب سے اس اقدام پر شدید تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پریس کانفرنس

پڑھیں:

صدر بلوچستان شیعہ کانفرنس کی ڈی آئی جی کوئٹہ سے ملاقات

ملاقات میں صدر شیعہ کانفرنس عاشق حسین نے ڈی آئی جی کوئٹہ کو ایام فاطمیہ کے مجالس اور جلوس عزاء سے متعلق بتایا اور بلوچستان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر سکیورٹی پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر عاشق حسین ہزارہ نے ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت سے ملاقات کی۔ جس میں ایام فاطمیہ کے دوران مجالس عزاء اور جلوس کی سکیورٹی سمیت دیگر مسائل پر گفتگو کی۔ اس موقع پر بلوچستان شیعہ کانفرنس کے عہدیداران کاظم علی اور کربلائی خادم حسین سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ صدر شیعہ کانفرنس عاشق حسین نے ڈی آئی جی کوئٹہ کو ایام فاطمیہ کے مجالس اور جلوس عزاء سے متعلق بتایا اور بلوچستان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر سکیورٹی پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ڈی آئی جی کوئٹہ نے کہا کہ پولیس شہر میں قیام امن کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ اس موقع پر بلوچستان شیعہ کانفرنس کے رہنماؤں نے پولیس سے مکمل تعاون کی یقین دلایا۔

متعلقہ مضامین