برطانیہ پلٹ شخص اور اس کے ساتھیوں کی خاتون سے اجتماعی زیادتی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT
راولپنڈی:
برطانیہ پلٹ شخص نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر خاتون سے اجتماعی زیادتی کی۔
پولیس کے مطابق تھانہ روات کی حدود میں برطانیہ پلٹ شخص نے ساتھیوں سمیت خاتون سے اجتماعی زیادتی کی، جس پر متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
مقدمے کے مطابق خاتون نے بتایا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے والدہ سمیت ملزم سلیم اختر کے گھر کام کرتی ہوں،ملزم نے ایک سال قبل زبردستی زیادتی کی۔ 20نومبر کو ملزم شاپنگ کے لیے اپنی گاڑی میں ساتھ لے گیا اور نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں قائم ڈیرے پر زیادتی کی۔
خاتون نے بتایا کہ ملزم شاہد سلیم کے بعد اس کے ساتھی رضوان اور نامعلوم نے بھی زیادتی کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کا طبی معائنہ کروا لیا گیا ہے، جس کے بعد مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔