بچوں سے زیادتی کے درجنوں مقدمات میں مطلوب ملزم کا عبرتناک انجام
اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT
بچوں اور بچیوں سے زیادتی کے درجنوں مقدمات میں مطلوب ملزم اپنے عبرتناک انجام کو پہنچ گیا۔ پولیس کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ امرال کے علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا، جس میں فائرنگ کے دوران ایک ملزم ہلاک اور 2 فرار ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت محمد عباس کے نام سے ہوئی، جس سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ مقابلے میں ہلاک ملزم معصوم بچی کے اغوا کے مقدمے میں رتہ امرال پولیس کو مطلوب تھا۔ اس کے علاوہ ملزم راولپنڈی اور لاہور میں بچوں و بچیوں کے اغوا اور زیادتی کے مقدمات میں بھی ریکارڈ یافتہ تھا، جس کے خلاف بچوں سے زیادتی کے درجنوں غیر رپورٹ شدہ واقعات کی بھی اطلاعات تھیں۔ پولیس کے مطابق ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپا مارا گیا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی اور اس دوران ایک گولی محمد اویس سب انسپکٹر کو بھی لگی جو بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہے جب کہ جوابی فائرنگ میں زخمی ہونے والے ملزم کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔ مقابلے کی اطلاع ملنے پر سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچے جب کہ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کا گھیراؤ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: زیادتی کے
پڑھیں:
مشی خان والدین کو اولڈ ایج ہوم میں چھوڑنے والے بچوں پر برس پڑیں
پاکستانی اداکارہ و میزبان مشی خان نے بوڑھے والدین کو اولڈ ایج ہوم میں چھوڑنے والے بچوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔مشی خان نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں لاتعداد اولڈ ایج ہومز ہیں، ہر شہر میں ہیں، یہ ویڈیو ان بچوں کے لیے ہے جنہوں نے اپنے والدین کو وہاں چھوڑ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ اولاد اپنے والدین کو اس امید پر چھوڑ جاتی ہےکہ ہم کچھ دنوں یا مہینوں میں وہاں سے آکر لے جائیں گے لیکن ایسا نہیں ہوتا، ان کی آنکھیں پتھرا جاتی ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ جو بچے اپنے والدین کو اولڈ ایج ہوم چھوڑ کر جاتے ہیں، یہ لوگ اپنی خیر منائیں کیونکہ ان لوگوں کے ساتھ اس سے بھی برا ہونے والا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تم لوگوں کو شرم نہیں آتی، اپنے والدین کو اولڈ ایج ہوم چھوڑ کر آتے ہو اور پھر باہر کے ملکوں کو برا کہتے ہو، پھر بڑے اقدار کی باتیں کرتے ہو، تم سب کو شرم آنی چاہیے۔مشی نے کہا والدین کتنے دن تک زندہ رہتے ہیں؟ ان لوگوں نے تمہیں اپنا سب دیا لیکن تم لوگ اتنے بے حس کہ انہیں خود سے دور کردیتے ہو۔