ٹوئنکل کھنہ اور کاجول کے ماضی کا حیران کن انکشاف، شادی سے قبل ایک ہی شخص سے تعلقات
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
بالی ووڈ کی دنیا ہمیشہ سے خبروں اور سرخیاں بنانے کے لیے مشہور رہی ہے، اور اداکار اپنے انکشافات کے ذریعے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیتے ہیں۔ حال ہی میں بالی ووڈ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے اپنے ایک شو میں ایسا ہی ایک دلچسپ راز فاش کیا، جس نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔
شو کے دوران ٹوئنکل کھنہ نے مذاق اور دوستانہ بات چیت کے دوران انکشاف کیا کہ شادی سے قبل وہ اور اداکارہ کاجول ایک ہی شخص سے تعلقات رکھتی تھیں۔ ٹوئنکل نے کہا کہ “اچھی سہیلیاں اپنے سابق دوست کے ساتھ ڈیٹ نہیں کرتی ہیں، میرے لیے دوست کسی بھی مرد سے زیادہ اہم ہیں۔”
یہ بات سامنے آنے کے بعد شو میں موجود مہمان اور ناظرین حیرت زدہ رہ گئے۔ کاجول نے بھی اس موقع پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ “چپ رہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ایکسپائری تاریخ اور تعلقات کو دوبارہ بحال کرنے کا موقع ملنا چاہیے۔” انہوں نے مزید کہا کہ زندگی میں صحیح وقت پر صحیح شخص کے ساتھ تعلقات کا ہونا ضروری ہے اور کسی کو طویل عرصے تک مشکل میں نہیں رہنا چاہیے۔
یہ انکشاف سوشل میڈیا پر فوراً وائرل ہو گیا اور بالی ووڈ مداحوں کے درمیان کافی بحث اور دلچسپی پیدا کر دی۔ ٹوئنکل اور کاجول کے دوستانہ انداز میں یہ راز سامنے آنے کے بعد دونوں کی بات چیت نے مداحوں کو نہ صرف حیرت میں ڈالا بلکہ شو کو بھی خاصا دلچسپ بنا دیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
ایرانی پاسداران انقلاب نے برطانیہ کو دھکمی دی ہے کہ اگر ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ملوث ہوئے تو جارحیت کے استعمال ہونے والے کسی بھی بیس پر ہمارے حملے جائز ہوں گے اور برطانیہ کو اپنے ماضی کو مزید خراب نہ کرے۔
ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب نے بیان میں کہا کہ برطانیہ نے ایران پر حالیہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں بڑا کردار ادا کیا ہے لہٰذا ہم برطانوی حکومت جو ہمارے خطے کے لوگوں کی تقدیر خراب کرنے کی بنیادی وجہ ہے، کو تنبیہ کر رہے ہیں کہ وہ اپنے ماضی پر مزید بوجھ مت ڈالیں۔
پاسداران انقلاب نے کہا کہ امریکی بحری فورسز بحیریہ ہند میں فعال ہے مگر ان کے کروز میزائل کا ذخیرہ ختم ہوگیا ہے اور اسی لیے وہ انگلینڈ آر اے ایف فیئرفورڈ سے بی ون بمبار استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ حملہ آور امریکی فوج جنگ کے آغاز کے بعد بحر ہند میں موجود اپنے بحری جہازوں سے کروز میزائل داغنے پر انحصار کر رہی تھی مگر ان جہازوں کے میزائلوں کا ذخیرہ ختم ہونے کے بعد کل برطانیہ کے فیرفورڈ فضائی اڈے سے پرواز کرنے والے بی ون طیاروں کے استعمال پر مجبور ہو گئی ہے۔
پاسداران انقلاب نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ وزارت خارجہ کے عہدیداروں نے بھی واضح کیا ہے کہ ایرانی سرزمین کے خلاف استعمال ہونے والا کوئی بھی بیس ہمارے لیے نشانہ بنانے کے جائز ہدف ہوگا۔
مزید کہا گیا کہ برطانیہ کا اسلامی ممالک کی تقسیم، ان ممالک میں بڑے پیمانے پر قتل عام، آمرانہ حکومتوں کے قیام اور سب سے بڑھ کر فلسطین پر قبضے کو منظم کرنے اور اس کی سرپرستی کرتے ہوئے اسرائیل کے قیام جیسے سانحے کو جنم دینے کا ایک سیاہ ریکارڈ ہے۔
خیال رہے کہ پاسداران انقلاب کی جانب سے برطانیہ کو دھمکی ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان لڑائی اپنے عروج پر ہے دونوں اطراف سے ایک دوسرے کی تنصیبات پر حملے کیے جا رہے ہیں۔
برطانیہ پہلے ہی نئے قانون کے تحت پاسداران انقلاب کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے چکا ہے جبکہ ایران نے اس اقدام کو جارحانہ قرار دیتے ہوئے جواب میں اسی طرح کا اقدام کرنے کا عزم ظاہر کر دیا ہے۔