بھارتی بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کا جول نے حال ہی میں ایک ٹی وی ٹاک شو میں کہا کہ شادی کی ایک ایکسپائری ڈیٹ ہونی چاہیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بات انہوں نے ٹوئینکل کھنہ کے شو میں کہی تھی۔ کاجول کا ماننا تھا کہ شادی ایک معیّن مدت کے لیے ہونا چاہیے جس کے بعد اسے تجدید کرنے کا اختیار ہو۔

کاجول کے اس بیان کے وائرل ہوتے ہی اجے دیوگن کا بھی اس پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک میں دیکھتا ہوں، محبت پہلے سے کہیں زیادہ معمولی ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لفظ ‘محبت’ کو اتنا بے جا استعمال کیا گیا ہے کہ اس کی اہمیت کم ہو گئی ہے۔ ہمارے دور میں، ‘آئی لو یو‘ کہنے تک کئی مراحل سے گزرنا پڑتا تھا۔ اب لوگ شاید اس کی گہرائی نہیں سمجھتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج کل محبت کی نوعیت ایسی ہو گئی ہے کہ اسے “پالتو جانوروں” سے محبت کے برابر سمجھا جا سکتا ہے کیونکہ جانور بلا شروط محبت دیتے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

جوہی چاولہ نے بھارتی بزنس مین جے مہتا کے ساتھ شادی چھ سال تک خفیہ کیوں رکھی؟

بولی وڈ اداکارہ جوہی چاولہ نے اپنی 58 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے شوہر جے مہتا سے ملاقات اور چھ سال تک شادی کو پوشیدہ رکھنے سے متعلق دلچسپ انکشافات کر دیے۔

قیامت سے قیامت تک، ڈر اور عشق جیسی مشہور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی جوہی چاولہ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ کس طرح انہوں نے شادی کے لیے رضا مندی کے بعد جے مہتا کو ایک برس تک انتظار کرایا۔

انہوں نے بتایا کہ انڈسٹری میں ان کا مقام بننے لگا تھا اور چیزیں بہتر ہونا شروع ہوگئیں تھیں۔ وہ اس جگہ پر پہنچ کر کیریئر کو کھونا نہیں چاہتی تھیں۔وہ کام جاری رکھنا چاہتی تھیں اور یہ سب اس کے درمیان ہو رہا تھا۔ اس لیے ہم خاموش رہے اور انہوں نے کام جاری رکھا۔

ان کا کہنا تھا کہ شادی سے قبل جے ان کو روزانہ خطوط لکھا کرتے تھے۔ شادی کے بعد وہ سب بند ہوگیا۔ ان دنوں ہم ایک دوسرے کو خطوط اور کارڈ بھیجا کرتے تھے جو اب ای میلز اور واٹس ایپ میسجز میں بدل چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جے اور وہ ایک ڈنر پر ملے جس کے بعد وہ ان کے ارد گرد گھومنے لگے۔ ایک بار ان کی سالگرہ پر جے نے لال گلابوں سے بھرا ٹرک ان کے لیے بھیج دیا۔ انہوں نے جے کو ’ہان کہنے کے لیے ایک سال تک انتظار کرایا۔

واضح رہے جوہی چاولہ اور جے مہتا نے 1995 میں شادی کی تھی لیکن انہوں نے اس متعلق کسی کو نہیں بتایا۔ اس حوالے سے مداحوں کو 2001 میں جوہی چاولہ کی پہلی بیٹی جھانوی مہتا کی پیدائش کے موقع پر معلوم ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • مردوں کو بھی اپنے احساسات کے اظہار کی اجازت ملنی چاہیے، جنید خان
  • شادی کی ’ایکسپائری ڈیٹ‘ سے ’عامیانہ محبت‘ تک کاجول اور اجے دیوگن کا اختلاف
  • ’شادی کی ایکسپائری ڈیٹ ہونی چاہیے‘ ، کاجول کے بیان کے بعد اجےکا بیان وائرل
  • حکمران عوام کے بجائے کرسی سے محبت کرتے ہیں ، سندھ ترقی پسند پارٹی
  • شادی سے پہلے منی اسکرٹ پہنتی تھی، بعد میں برقع بھی پہنا، فریال گوہر
  • ٹوئنکل کھنہ اور کاجول کا شادی سے قبل ایک ہی مرد سے تعلقات کا انکشاف
  • جوہی چاولہ نے بھارتی بزنس مین جے مہتا کے ساتھ شادی چھ سال تک خفیہ کیوں رکھی؟
  • شمعون عباسی کا اپنی بیٹی عنزیلہ عباسی کے حالیہ تبصرے پر مبہم ردعمل
  • جاپانی خاتون نے اے آئی کریکٹر سے شادی رچالی