اقبالؒ کی فکر، وژن اور خودی کا فلسفہ نوجوانوں کیلئے مشعلِ راہ ہے، کامران ٹیسوری
اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT
علامہ اقبالؒ کے یومِ ولادت پر قوم کے نام پیغام میں گورنر سندھ نے کہا کہ علامہ اقبالؒ نہ صرف تحریکِ پاکستان کے فکری ستون تھے بلکہ قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کے حقیقی رفیقِ کار بھی رہے، جنہوں نے ہر مرحلے پر ان کی رہنمائی کی۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مفکرِ پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کے یومِ ولادت کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اقبالؒ کی فکر، وژن اور خودی کا فلسفہ آج بھی خصوصاً نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ کا درجہ رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبالؒ نہ صرف تحریکِ پاکستان کے فکری ستون تھے بلکہ قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کے حقیقی رفیقِ کار بھی رہے، جنہوں نے ہر مرحلے پر ان کی رہنمائی کی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کی بنیادوں میں اقبالؒ کا خواب اور قائدؒ کی جدوجہد کی روشنی شامل ہے، اقبالؒ کا تصور ایک ایسے پاکستان کا تھا جو آزاد، خوددار، باوقار اور ترقی یافتہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہمیں عہد کرنا چاہیئے کہ ہم اقبالؒ کے افکار کو اپنی عملی زندگی، قومی کردار اور اجتماعی رویوں میں شامل کریں۔ کامران خان ٹیسوری کا کہنا تھا کہ اقبالؒ کی شاعری امتِ مسلمہ کی بیداری، اتحاد اور عزتِ نفس کا پیغام ہے اور نوجوان نسل کو اقبالؒ کی تعلیمات اور سوچ سے روشناس کرانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور ہر فرد کو اس عظیم وطن کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ گورنر سندھ نے اس موقع پر پوری قوم پر زور دیا کہ وہ اقبالؒ کے عظیم فکری پیغام کو اپناتے ہوئے ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں تاکہ پاکستان کو حقیقی معنوں میں اقبالؒ اور قائدؒ کا پاکستان بنایا جاسکے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گورنر سندھ نے کہا کہ
پڑھیں:
ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی