صدر مملکت کا علامہ محمد اقبالؒ کے یومِ پیدائشِ پر پیغام
اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے علامہ محمد اقبالؒ کے یومِ پیدائشِ پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ علامہ اقبالؒ نے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی کا شعور بیدار کیا۔ اقبالؒ کا پیغام آج بھی رہنمائی کا سرچشمہ ہے۔ 1930 کا خطبۂ الٰہ آباد مسلمانوں کی خودمختاری کی بنیاد بنا۔
انہوں نے کہا کہ اقبالؒ نے امّت مسلمہ کی شناخت، روحانیت اور آزادی پر زور دیا ۔ اقبالؒ کے نظریات نے پاکستان کی قومی شناخت کی تشکیل کی ۔ ہم اقبالؒ کے اصولوں پر عمل پیرا رہنے کے عزم کی تجدید کرتے ہیں ۔ صدر زرداری
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی مفکر پاکستان شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقبالؒ کی شخصیت اور فکر ایک بے مثال میراث، جس نے مسلمانان ہند میں خودی اور وقار کا جذبہ بیدار کیا۔ پاکستان اقبال کے خواب کی تعبیر ہے اور اس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ علامہ اقبالؒ کے افکار آج بھی ہمارے لیے رہنمائی کا سرچشمہ ہیں۔ اقبال کے فلسفۂ خودی نے نوجوانوں کو بلند حوصلہ، غیر متزلزل ایمان اور خود اعتمادی عطا کی ۔ اقبالؒ کی شاعری لازوال پیغام ہے جو عمل اور فکر کی دعوت دیتی ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ ہمیں اقبالؒ کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی، اتحاد اور امن کے لیے کوشاں رہنا ہوگا۔ نوجوانوں کے لیے اقبالؒ کے افکار مشعل راہ ہیں، اپنی خودی پہچانیں اور محنت سے پاکستان کے روشن مستقبل کی تعمیر کریں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
بلاول زرداری کا علامہ اقبالؒ کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (جسارت نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبالؒ کو ان کے یومِ پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے اپنے پیغام میں کہا کہ اقبالؒ کا ایک آزاد اور ترقی پسند قوم کا تصور آج بھی نسل در نسل یہ یقین پیدا کرتا ہے کہ وہ خود پر ایمان رکھیں اور اجتماعی بھلائی کے لیے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو نے علامہ اقبالؒ کے اس خواب کو آگے بڑھایا، عوام کو بااختیار بنایا اور جمہوریت کا دفاع کیا۔ چیئرمین بلاول زرداری نے قوم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آئیے آج کے دن ہم یہ عہد کریں کہ ہم اس پاکستان کی تعمیر کریں گے جس کا خواب اقبالؒ نے دیکھا تھا۔ امید، مساوات اور وقار سے بھرپور ایک وطن، جس کی قیادت اس کے باہمت نوجوان کریں۔