Jang News:
2025-11-09@10:45:44 GMT
بنوں: مسلح افراد نے پولیس اہلکار کو گاڑی سمیت اغواء کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT
فائل فوٹو
بنوں میں پیپل بازار داود شاہ سے نامعلوم مسلح افراد نے پولیس اہلکار کو گاڑی سمیت اغوا کرلیا۔
پولیس کے مطابق مغوی ایس ایچ او عابد کو ڈیوٹی میں کوتاہی پر برخاست کیا گیا تھا جو کہ تاحال برخاست ہے۔
پولیس کے مطابق معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
شمالی وزیرستان: شادی کی تقریب میں شرکت کےلیے جانے والی گاڑی کو حادثہ، 14 افراد زخمی
شمالی وزیرستان (نیوز ڈیسک) مسافر وین الٹنے سے 14 افراد زخمی ہوگئے۔حادثہ شمالی وزیرستان کی تحصیل غلام خان میں پیش آیا، تیز رفتار مسافر وین کے الٹنے کے نتیجے میں 14 افراد زخمی ہوئے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ حادثے کا شکار ہونے والے افراد شادی کی تقریب میں جارہے تھے۔پولیس کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کارروائیاں شروع کردی گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔