پاک بحریہ کے سربراہ کا دورہ بنگلہ دیش، دوطرفہ بحری تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف 3روزہ سرکاری دورے پر اتوار کے روز بنگلہ دیش پہنچے۔ اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان پیشہ ورانہ تعاون، روابط اور خیرسگالی کو فروغ دینا ہے۔
ڈھاکا کے بانانی میں بنگلہ دیش نیوی ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر ایڈمرل نوید اشرف کا بنگلہ دیش نیوی کے سربراہ ایڈمرل ایم ناظم الحسن نے گرمجوشی سے استقبال کیا۔ اس موقع پر بنگلہ دیش بحریہ کے چاق چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا، جس کا ایڈمرل اشرف نے معائنہ کیا۔
یہ بھی پڑھیے ’میڈ اِن پاکستان‘ نمائش: پاکستانی مصنوعات کی بنگلہ دیش میں دھوم مچ گئی
بعد ازاں دونوں بحری سربراہان نے ملاقات میں پیشہ ورانہ تعاون اور تربیتی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے پاک بنگلہ دیش بحری تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ روابط کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔
اس موقع پر پاک بحریہ کے سینئر افسران، پاکستان کے ہائی کمشنر برائے بنگلہ دیش، ڈیفنس اتاشی اور بنگلہ دیش نیوی کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
ایڈمرل نوید اشرف نے دورے کے دوران ڈھاکا کینٹ میں ’شکھا انِربان‘ (ابدی شعلہ) پر پھول چڑھا کر بنگلہ دیش کی جنگِ آزادی کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے چیف آف آرمی اسٹاف سے ملاقات کی، جبکہ اپنے قیام کے دوران وہ چیف آف ایئر اسٹاف، آرمڈ فورسز ڈویژن کے پرنسپل اسٹاف آفیسر، نیشنل ڈیفنس کالج کے کمانڈنٹ اور چٹاگرام میں بحری حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔
یہ بھی پڑھیے پاکستان بنگلہ دیش کو چاول برآمد کرے گا
دورے کے موقع پر پاکستان نیوی کا جہاز پی این ایس سیف (PNS SAIF) خیرسگالی مشن پر چٹاگرام بندرگاہ پر پہنچا۔ بندرگاہ پر قیام کے دوران، جہاز کے افسران و عملہ بنگلہ دیش نیول اکیڈمی، مختلف بحری اڈوں اور مقامی مقامات کا دورہ کریں گے، جبکہ بنگلہ دیش نیوی کے اہلکار پی این ایس سیف کا معائنہ کریں گے۔
اس تبادلے کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان پیشہ ورانہ تعلقات اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔
ایڈمرل نوید اشرف اور پی این ایس سیف کے 12 نومبر 2025 کو بنگلہ دیش سے روانہ ہونے کا شیڈول ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان بنگلہ دیش تعلقات.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان بنگلہ دیش تعلقات ایڈمرل نوید اشرف بنگلہ دیش نیوی بحریہ کے
پڑھیں:
پاکستان اور آزربائیجان کے درمیان تجارت اور دفاع کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
سٹی 42 : وزیراعظم شہبازشریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوو کے درمیان آج اس آزر بائیجان کے صدارتی محل میں ملاقات ہوئی۔ چیف آف دی آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
وزیراعظم نے آذربائیجان کے یومِ فتح کی تقریب میں شرکت کی دعوت دینے پر آذربائیجان کے صدر کا شکریہ ادا کیا۔ شہباز شریف نے آذربائیجان کی حکومت اور عوام کو یوم فتح پر مبارکباد دی جو آرمینیا کے خلاف کاراباخ کی آزادی کی 44 روزہ جنگ میں تاریخی فتح کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ آذربائیجان کی فتح نے خود ارادیت کے لیے جدوجہد کرنے والے مظلوم لوگوں خصوصاً بھارتی کے زیر تسلط مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطینی عوام کے لیے ایک امید کی کرن ہے۔
ڈالر کی قیمت میں کمی
دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور سیاسی، تجارت اور سرمایہ کاری، توانائی، روابط اور دفاع کے شعبوں میں اپنے کثیر الجہتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوو کو دورہء پاکستان کی دعوت دی جسے انہوں نے خوش اسلوبی سے قبول کر لیا۔
علاوہ ازیں وزیراعظم نے اس سال کے شروع میں آرمینیا کے ساتھ تاریخی امن معاہدے پر دستخط کرنے پر صدر علییف کو سراہا۔ صدر الہام علیوف نے قرہ باغ کے علاقے پر غیر قانونی قبضے کے خلاف منصفانہ جدوجہد میں آذربائیجان کی مسلسل حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے جنوبی ایشیاء میں علاقائی استحکام کو فروغ دینے میں پاکستان کے کردار کو بھی سراہا۔
روزِ اول سے پاکستان کو ڈیجیٹل نیشن بنانے کیلئے اقدامات کو اولین ترجیح دی؛ وزیراعظم