پاک بحریہ کے جہاز سیف کا دورہ، مالدیپ کے حکام کا پرتپاک استقبال
اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) پاک بحریہ کے جہاز سیف نے بیرون ملک تعیناتی کے دوران مالدیپ کی بندرگاہ مالے کا دورہ کیا۔ بندرگاہ پہنچنے پر پاک بحریہ کے جہاز کا مالدیپ کے حکام نے پرتپاک استقبال کیا۔ دورے کے دوران مشن کمانڈر کموڈور محمد ذیشان نبی شیخ نے چیف آف ڈیفنس فورس میجر جنرل ابراہیم ہلمی، کمانڈنٹ کوسٹ گارڈ مالدیپ میجر جنرل محمد سلیم سے ملاقات کی۔ انہوں نے ہائی کمشن آف پاکستان کا دوہ بھی کیا اور ہائی کمشنر وائس ایڈمرل (ریٹائرڈ) فیصل رسول لودھی سے بھی ملاقات کی۔ ان ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، بحری سرگرمیوں اور میری ٹائم سکیورٹی میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مشن کمانڈر نے چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف کی طرف سے مالدیپ کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مالدیپ میں قیام کے دوران، میزبان ملک کے سرکاری حکام اور مختلف ممالک کے سفیروں نے جہاز کا دورہ کیا۔ جہاز کو عام عوام کے لیے کھول دیا گیا اور پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے بھی جہاز کا دورہ کیا۔ بندرگاہ کے دورے کے اختتام پر، پی این ایس سیف نے مالدیپ کوسٹ گارڈ کے جہازوں کے ساتھ بحری مشق کی۔ مشق کا مقصد دفاعی تعاون کو بڑھانا اور دونوں بحری افواج کے درمیان آپریشنل تعلقات کو تقویت دینا تھا۔ مالدیپ میں پاک بحریہ کے جہازوں کے باقاعدہ دورے مضبوط دوطرفہ تعلقات کی عکاسی کرتے ہیں اور یہ دورے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاک بحریہ کے جہاز کے دوران کا دورہ
پڑھیں:
کندھ کوٹ: پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سندھ کے دورے کے دوران ریلی کی قیادت کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">