چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا برونائی دارالسلام کے سرکاری دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے سلطان آف برونائی ہز میجسٹی سلطان حاجی حسن البلقیہ سے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دورے کے دوران جنرل ساحر شمشاد مرزا نے وزیرِاعظم کے دفتر اور وزیر دفاع دوم یانگ برہومت پہن داتو لیلاراجا میجر جنرل (ر) داتو پدوکا سری آوانگ حاجی حلابی بن حاجی محمد یوسف اور کمانڈر رائل برونائی آرمڈ فورسز میجر جنرل داتو پدوکا حاجی محمد حزائمی بن بول حسن سے بھی علیحدہ ملاقاتیں کیں۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ڈیفنس اکیڈمی رائل برونائی آرمڈ فورسز میں ’’پاکستان کا علاقائی امن و استحکام میں کردار‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔برونائی کے سلطان اور عسکری قیادت نے پاکستانی افواج کے پیشہ ورانہ معیار، کارکردگی اور دہشتگردی کے خلاف قربانیوں کو سراہا۔ دورے کے دوران ہیڈکوارٹر رائل برونائی آرمڈ فورسز پہنچنے پر جنرل ساحر شمشاد مرزا کو ایک گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
وفاقی وزیر سے اختلافات، چیئرمین این ایچ اے اور ممبر ایڈمن برطرف
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251106-08-12
اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے اختلافات کے باعث چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) شہریار سلطان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔گریڈ 21 کے افسر شہریار سلطان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ اس کے بعد ممبر ایڈمن این ایچ اے عمر سعید چوہدری کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔ عمر سعید چوہدری کو واپس اپنے محکمے وزارتِ دفاع رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ وہ ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹس گروپ کے گریڈ 20 کے افسر ہیں۔ دونوں افسران کی برطرفی کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے گئے ہیں۔