City 42:
2025-11-06@15:30:40 GMT

معروف گیت  نگار محمد ناصر انتقال کر گئے

اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT

سٹی 42: وطن عزیز کے معروف گیت  نگار محمد ناصر انتقال کر گئے 

محمد ناصر کئی سالوں سے  علالت کا شکار تھے۔وہ  کسمپرسی کی زندگی بسر کر رہے تھے۔

مرحوم محمد ناصر کی نماز جنازہ کوثر مسجد میں ادا کی جائے گی ۔

محمد ناصر کے مقبول گانوں میں ہوا ہوا خوشبو لٹا دے۔ میں نے تمہاری گاگر سے۔ آجانا دل ہے دیوانہ سمیت کئی مقبول گیت شامل ہیں ۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

صبا قمر نے معروف صحافی کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج دیا

اداکارہ صبا قمر نے ایک معروف صحافی کے مبینہ توہین آمیز اور بے بنیاد الزامات کے خلاف انہیں 10 کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔

یہ معاملہ اُس وقت شروع ہوا جب صحافی نعیم حنیف نے ایک پوڈکاسٹ میں دعویٰ کیا کہ صبا قمر ماضی میں لاہور کے علاقے والٹن میں اُس گھر میں رہتی تھیں جو مبینہ طور پر ایک شخص نے انہیں فراہم کیا تھا۔

صبا قمر نے اس بیان کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اپنے انسٹاگرام پر پوڈکاسٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا اور کہا کہ اُن پر لگایا گیا الزام جھوٹا اور بے بنیاد ہے۔ انہوں نے لکھا کہ نہ تو وہ کبھی والٹن میں رہیں اور نہ ہی ان کے خلاف کی گئی باتوں میں کوئی صداقت ہے۔ اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ کسی کی کردار کشی کرنا ایک سنگین جرم ہے۔

بعد ازاں صبا قمر نے اپنے وکلا کے ذریعے صحافی اور متعلقہ یوٹیوب چینل کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔ نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سات دن کے اندر عوامی معافی مانگی جائے اور متنازعہ مواد ہٹایا جائے، بصورت دیگر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

صبا قمر نے مداحوں اور شوبز انڈسٹری سے اپیل کی کہ وہ بھی خود پر لگنے والے جھوٹے الزامات کے خلاف آواز اٹھائیں اور اپنی عزت کے تحفظ کے لیے کھڑے ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • بحریہ انکلیو میں معروف کالم نگار خالد منصور ایرانی اور ریٹائرڈ فوجی افسران کے تعاون سے جدید کلینک کا افتتاح
  • 27 ویں ترمیم سے عدالتی نظام میں بہتری آئے گی: خالد مقبول
  • دوحہ؛ خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو کی محترمہ شیخہ موزا بنت ناصر سے ملاقات
  • 26ویں آئینی ترمیم کے وقت ایم کیو ایم نے ایک مطالبہ رکھا تھا، خالد مقبول
  • صبا قمر نے معروف صحافی کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج دیا
  • عمران نے اچکزئی اور علامہ راجا ناصر کو مذاکرات کا اختیار دے دیا
  • 27ویں ترمیم میں کسی غلط شق کی حمایت نہیں کی جائے گی، ناصر شاہ
  • عمران خان نے محمود خان اچکزئی اور علامہ راجا ناصر کو حکومت، اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دے دیا
  • سابق امریکی نائب صدر ڈک چینی 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے