پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنماؤں نے سیاسی درجہ حرارت میں کمی لانے اور بانی کی رہائی کیلیے وفاقی وزرا اور اسپیکر قومی اسمبلی سمیت اہم سیاست دانوں سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیاسی درجہ حرارت میں کمی لانے اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی تحریک چلانے کے معاملے پر تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری عمران اسماعیل، محمود مولوی ایک بار پھر سیاسی محاز پر متحرک ہوگئے ہیں۔

تحریک انصاف کے سابق رہنماوں کی جانب سے سیاسی جماعتوں رہنماوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے کل ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار سے ملاقات میں ملاقات میں سیاسی تناو میں کمی لانے کے لیے مذاکرات کے فروغ پر گفتگو ہوگی، اس کے علاوہ سابق پی ٹی آئی رہنما اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور مولانا فضل الرحمان سے بھی ملاقاتیں کریں گے جس کیلیے وقت طے کیا جارہا ہے۔

تحریک انصاف کے سابق رہنما سیاسی جماعتوں سے رابطوں کے بعد بانی پی ٹی آئی سے بھی ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اس سے قبل پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے بھی اسپتال میں ملاقات کرچکے ہیں اور اُن کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی نے سیاسی درجہ حرارت میں کمی پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: تحریک انصاف کے سابق رہنما سے ملاقات پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد

لندن، لاہور (نمائندہ خصوصی، خصوصی نامہ نگار) سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے بیٹے انس سرور برطانیہ کے نئے وزیر تجارت مقرر ہوگئے۔ برطانوی وزیر اعظم اینڈی برنہم نے انس سرور کو وزیر تجارت مقرر کر دیا ہے۔ وہ اپنی نئی تقرری کے بعد ہاؤس آف لارڈ کے ممبر بھی بن جائیں گے۔ انس سرور کو برطانیہ کے تینوں ہاؤسز کا ممبر بننے کا منفرد اعزاز بھی حاصل ہو گیا ہے، وہ اس سے پہلے برطانوی سیاست میں مختلف اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ برطانیہ بھر میں پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سعودی ایپ ’ہُدہُد‘ عمرہ زائرین کے لیے جدید رہنما بن گئی، مکہ کے مذہبی و تاریخی مقامات تک رسائی آسان
  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی