پی ٹی آئی کے سابق رہنما متحرک، اسحاق ڈار، ایاز صادق اور فضل الرحمان سے ملاقاتوں کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT
پی ٹی آئی کے سابق رہنما متحرک، اسحاق ڈار، ایاز صادق اور فضل الرحمان سے ملاقاتوں کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنماوں نے سیاسی درجہ حرارت میں کمی لانے اور بانی کی رہائی کیلیے وفاقی وزرا اور اسپیکر قومی اسمبلی سمیت اہم سیاست دانوں سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سیاسی درجہ حرارت میں کمی لانے اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی تحریک چلانے کے معاملے پر تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری عمران اسماعیل، محمود مولوی ایک بار پھر سیاسی محاز پر متحرک ہوگئے ہیں۔
تحریک انصاف کے سابق رہنماوں کی جانب سے سیاسی جماعتوں رہنماوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پی ٹی آئی کے سابق رہنماں نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے کل ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار سے ملاقات میں ملاقات میں سیاسی تناو میں کمی لانے کے لیے مذاکرات کے فروغ پر گفتگو ہوگی، اس کے علاوہ سابق پی ٹی آئی رہنما اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور مولانا فضل الرحمان سے بھی ملاقاتیں کریں گے جس کیلیے وقت طے کیا جارہا ہے۔
تحریک انصاف کے سابق رہنما سیاسی جماعتوں سے رابطوں کے بعد بانی پی ٹی آئی سے بھی ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جائیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اس سے قبل پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے بھی اسپتال میں ملاقات کرچکے ہیں اور ان کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی نے سیاسی درجہ حرارت میں کمی پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرستائیسویں ترمیم، آئینی بینچ کی جگہ 9رکنی عدالت، ججز کی مدت 70سال، فیلڈ مارشل کو آئینی اختیارات دینے کی تجویز ستائیسویں ترمیم، آئینی بینچ کی جگہ 9رکنی عدالت، ججز کی مدت 70سال، فیلڈ مارشل کو آئینی اختیارات دینے کی تجویز قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ نے پارلیمنٹ ہائوس میں تعینات سی ڈی اے سٹاف کی واپسی کیلئے خط لکھ دیا معروف امریکی سیاستدان محمد عارف کی زہران ممدانی کو میئر نیوریاک منتخب ہونے پر مبارکباد وزیراعظم سے ایشئن فٹبال کنفڈریشن کے صدر اور فیفا کے سینئیر نائب صدر شیخ سلمان ابراہیم حماد الخلیفہ کی ملاقات صوبے میں عسکری آپریشن کی اجازت نہیں دینگے، خیبرپختونخوا حکومت کا امن جرگہ بلانے کا اعلان پاکستان اور ترکیے کی وزارت داخلہ کا انسداد دہشت گردی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا فیصلہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: تحریک انصاف کے سابق رہنما پی ٹی آئی کے سے ملاقات اسحاق ڈار کا فیصلہ
پڑھیں:
آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کی شرائط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔
وفاقی وزارت خزانہ حکام کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کر دی جائے گی اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔
حکام کا کہنا تھا کہ اس وقت ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کو اپنی 20 فیصد پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت حاصل ہے تاہم آئی ایم ایف نے اس رعایت کو برقرار رکھنے کی حکومتی درخواست مسترد کر دی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے مزید ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کے قیام کی اجازت کی بھی درخواست کی تھی تاہم آئی ایم ایف نے اسے بھی قبول نہیں کیا۔
حکام نے بتایا کہ حکومت آئندہ اقتصادی جائزے کے دوران دوبارہ درخواست کرے گی کہ مقامی مارکیٹ میں 20 فیصد پیداوار فروخت کرنے پر پابندی عائد نہ کی جائے۔
وزارت خزانہ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں پیداوار فروخت کرنے کی چھوٹ ختم کرنے کی تجویز فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو بھی بھجوائی جا رہی ہے۔