data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

فیصل آباد: ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو بآسانی 8وکٹوں سے شکست دے دی۔

جنوبی افریقی اوپنر بیٹر کوئنٹن ڈی کاک کی شاندار ناقابل شکست سنچری کی بدولت مہمان ٹیم نے سیریز ایک،ایک سے برابر کر دی ہے۔

اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں پروٹیز بیٹرز نے پاکستان کا 270 رنز کا ہدف بآسانی 2 وکٹوں کے نقصان پر 41ویں اوور میں ہی حاصل کر لیا، ٹاپ آرڈر بیٹر نے کوئنٹن ڈی کاک ٹونی ڈی زور زی کی شاندار 153 رنز کی شراکت نے پاکستان کو فتح سے محروم کیا۔

کوئنٹن ڈی کاک 119 گیندوں پر 123 رنز بنا کر وکٹ پر موجود رہے، بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے ڈی کاک نے 8 چوکے اور 7 چھکے بھی لگائے۔ٹونی ڈی زور زی نے بھی ٹاپ آرڈر بیٹر کا بھرپور ساتھ دیا، انہوں نے 9 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 76 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، اوپنر بیٹر لہوان ڈری پریٹوریئس نے 46 رنز بنا کر ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا۔پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف اور محمد وسیم جونیئر نے ایک،ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل، پاکستان نے دوسرے ایک روزہ میچ میں مہمان جنوبی افریقہ کو 270 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 269 رنز بنائے، سلمان علی آغا 69، محمد نواز نے 59 اور صائم ایوب نے 53 رنز بنا کر قومی ٹیم کے مجموعے میں خاطر خواہ اضافہ کیا۔

پاکستان کی ابتدائی 3 وکٹیں 22 رنز پر گرگئی تھیں، جس سے مڈل آرڈر پر آنے والے بیٹرز پر پریشر بڑھ گیا، تاہم آغا سلمان اور صائم ایوب نے 91 رنز کی پارٹنر شپ لگا کر ٹیم کو مشکل صورتحال سے نکالا، 114 پر چوتھی اور 131 پر 5 وکٹ گرنے کے بعد ایک بار پھر پاکستان ٹیم پریشر میں نظر آئی۔تاہم، اس دوران آل راؤنڈر محمد نواز کی سلمان علی آغا کے ساتھ 59 اور فہیم اشرف کے ساتھ 43 رنز کی پارٹنر شپ نے قومی ٹیم کو دوبارہ مستحکم پوزیشن پر لا کھڑا کیا۔

پاکستان کی جانب سے فخر زمان صفر، بابر اعظم 11 اور محمد رضوان 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، حسین طلعت 10، فہیم اشرف 28 اور کپتان شاہین شاہ آفریدی صرف ایک رن بنا کر پویلین واپس لوٹے۔محمد وسیم جونیئر 12 اور نسیم شاہ 6 رنز بنا کر وکٹ پر موجود رہے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ناندرے برگر نے 46 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، نقابا یمزی نے 3 شکار کیے جبکہ کوربن بوش نے 2 وکٹیں اپنے نام کیں۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: میچ میں ڈی کاک رنز کی

پڑھیں:

دوسرا ون ڈے: پاکستان کا جنوبی افریقا کو جیت کےلیے 270 رنز کا ہدف

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

فیصل آباد: 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 270 رنز کا ہدف دے دیا۔

گرین شرٹس نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 269 رنز بنائے، سلمان آغا 69 اور محمد نواز 59 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اقبال کرکٹ اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے مہمان ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی اننگز

 جنوبی افریقا نے پاکستانی ٹاپ آرڈر بلے بازوں کو وکٹ پر ٹکنے نہ دیا، اوپنر فخر زمان صفر پر آؤٹ ہوگئے جبکہ بابر اعظم 11 اور محمد رضوان 4 رنز بناکر چلتے بنے۔

3 وکٹوں کے نقصان کے بعد سلمان علی آغا اور صائم ایوب کی ذمے درانہ بیٹنگ  نے ٹیم کو سہارا دیا اور دونوں بلے بازوں  نے  شراکت داری قائم کرتے ہوئے نصف سنچریاں اسکور کیں۔

صائم 53 اور سلمان علی آغا 69 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ حسین طلعت 10 کے اسکور پر پویلین لوٹ  گئے۔

آخر کے  اوورز میں محمد نواز اور فہیم اشرف نے ذمے داری سے بیٹنگ کی، نواز 59 اور فہیم اشرف 28 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 269 رنز اسکور کیے۔

یاد رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دی تھی، سیریز کا دوسرا میچ آج اور تیسرا ہفتہ 8 نومبر کو اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں ہی کھیلا جائے گا۔

فاروق اعظم صدیقی

متعلقہ مضامین

  • عالمی اسنوکر چیمپئن شپ: پاکستان کے محمد سجاد ایونٹ سے باہر
  • دوسرا ون ڈے: پاکستان کا جنوبی افریقا کو 270 رنز کا ہدف
  • دوسرا ون ڈے: پاکستان کا جنوبی افریقا کو جیت کےلیے 270 رنز کا ہدف
  • پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ون ڈے آج ہوگا
  • پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی، سلمان آغا اور رضوان کی شاندار بیٹنگ
  • پہلا ون ڈے: پاکستان نے جنوبی افریقا کوشکست دے دی
  • پہلا ون ڈے: پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2وکٹوں سے شکست دے دی
  • پہلا ون ڈے: جنوبی افریقا کا پاکستان کو 264 رنز کا ہدف
  • پہلا ون ڈے: پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ