ابراہیم معاہدوں میں نیا ملک شامل، امریکا کی جانب سے آج اعلان متوقع
اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے اعلان کیا ہے کہ ایک نیا ملک باضابطہ طور پر اسرائیل کے ساتھ ابراہیم معاہدوں میں شامل ہونے جا رہا ہے تاہم انہوں نے ملک کا نام ظاہر نہیں کیا۔
وٹکوف نے میامی فلوریڈا میں ایک بزنس فورم کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں آج رات واشنگٹن واپس جا رہا ہوں کیونکہ ہم آج ایک اور ملک کے ابراہیم معاہدوں میں شمولیت کا اعلان کرنے جا رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اعلان کا امکان شام وہائٹ ہاؤس میں ہونے والے ایک خصوصی عشایے کے دوران ہے، جس کی میزبانی صدر ٹرمپ کریں گے، اس عشایے میں وسطی ایشیائی ممالک قازقستان، ازبکستان، تاجکستان، ترکمانستان اور کرغیزستان کے رہنما شریک ہوں گے۔
اگرچہ ابھی تک ملک کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، لیکن امریکی ویب سائٹ ایکسِیوس (Axios) نے دعویٰ کیا ہے کہ ابراہیم معاہدوں میں شامل ہونے والا نیا ملک قازقستان ہے، جس کے اسرائیل کے ساتھ 1992 سے سفارتی تعلقات موجود ہیں۔
خیال رہے کہ ابراہیم معاہدے ٹرمپ کے پہلے صدارتی دور میں اسرائیل اور کئی مسلم اکثریتی ممالک کے درمیان تعلقات بحال کرنے کے لیے کیے گئے تھے۔ اب تک چار ممالک — بحرین، مراکش، سوڈان، اور متحدہ عرب امارات — ان معاہدوں میں شامل ہو چکے ہیں۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اسرائیل کو غزہ پر دو سالہ جنگ کے باعث عالمی سطح پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ جنگ کے دوران اب تک تقریباً 70 ہزار فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جبکہ متعدد ممالک نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع یا فلسطین کو باضابطہ تسلیم کرلیا ہے۔
خیال رہےکہ حماس کی جانب سے تو جنگ بندی کی مکمل پاسداری کی جارہی ہے لیکن اسرائیل نے اپنی دوغلی پالیسی اپناتے ہوئے 22 سال سے قید فلسطین کے معروف سیاسی رہنما مروان البرغوثی کو رہا کرنے سے انکاری ظاہر کی ہے اور اسرائیل کے متعدد وزیر اپنی انتہا پسندانہ سوچ کے سبب صبح و شام فلسطینی عوام کو دھمکیاں دے رہے ہیں جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی جارحانہ انداز اپناتے ہوئے مسلسل دھمکیاں دے رہے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ابراہیم معاہدوں میں
پڑھیں:
’پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے‘، فیفا نائب صدر کا اعلان
نائب صدر فیفا اور ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کے صدر شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ نے اسلام آباد میں پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے زیرِ اہتمام مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر کھیل رانا مشہود احمد خان بھی موجود تھے۔
رانا مشہود نے شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ کی پاکستان آمد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ فٹبال کے فروغ کے لیے دنیا بھر میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: فیفا کے سینیئر نائب صدر شیخ سلمان بن ابراہیم کی پاکستان آمد، ’اسٹیٹ گیسٹ‘ کا درجہ دے دیا گیا
ان کے مطابق پاکستان کے نوجوان باصلاحیت ہیں اور حکومت انہیں کھیل سمیت تمام شعبوں میں مواقع فراہم کر رہی ہے۔
وزیر کھیل نے بتایا کہ وزیراعظم کے اسپورٹس ہنٹ پروگرام میں 23 کھیلوں پر توجہ دی جا رہی ہے، اور حکومت فٹبال فیڈریشن کے ساتھ مل کر ملک بھر میں ٹیلنٹ کی تلاش کا عمل تیز کرے گی۔
مزید پڑھیں: سعودی فٹ بال ٹیم کی بڑی کامیابی، فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرلیا
اس موقع پر شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ نے پاکستان کی میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہاں آ کر خوشی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فٹبال دنیا کا سب سے زیادہ مقبول کھیل ہے اور پاکستان میں بھی اس کھیل کے فروغ کے لیے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔
شیخ سلمان نے یقین دلایا کہ ایشین فٹبال کنفیڈریشن پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گی۔ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، ضرورت صرف مواقع اور بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایشین فٹبال کنفیڈریشن پاکستان پاکستان فٹبال فیڈریشن فٹبال فیفا فیفا نائب صدر