data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹھٹھہ(نمائندہ جسارت) جئے سندھ قومی محاذ (جسقم) کے چیئرمین صنعان خان قریشی نے 27ویں آئینی ترمیم اور نئے صوبوں کے قیام کی مجوزہ تجویز کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس حوالے سے جلد رتودیری میں جسقم کا مرکزی اجلاس طلب کیا جائے گا تاکہ آئندہ کے لائحہ عمل کا تعین کیا جا سکے۔ ٹھٹھہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صنعان خان قریشی نے کہا کہ سندھ کی وحدت کے خلاف کسی بھی سازش کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جسقم ان تمام فیصلوں کی سخت مخالفت کرتی ہے جو سندھ دشمنی پر مبنی ہیں، اور اس کے خلاف بھرپور مزاحمتی تحریک چلائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ نے ہمیشہ مزاحمت کی ہے، اور 27ویں آئینی ترمیم کے بہانے کسی نئے صوبے کے قیام کو برداشت نہیں کیا جائے گا سندھی عوام کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں، لیکن سندھ کے عوام ایسی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔صنعان قریشی نے کہا کہ سندھ کبھی بھی اپنی سرزمین پر کسی نئے صوبے کے قیام کو قبول نہیں کرے گی۔ پرامن جدوجہد کرنے والے نوجوانوں کی آواز کو دبایا جا رہا ہے، عدالتوں کے فیصلوں کو بھی نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں بدامنی اور منشیات کلچر نے صوبے کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔صنعان قریشی کے مطابق مختلف قوم پرست اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ موجودہ سیاسی صورتحال پر رابطے جاری ہیں، اور جلد ہی رتودیری میں جسقم کا مرکزی اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں مستقبل کے سیاسی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے جدوجہد کا نیا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ قبل ازیں انہوں نے جسقم کے وائس چیئرمین ڈاکٹر سرور خشک کے صاحبزادے انجینئر ساجد خشک کی برسی کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر جسقم کے مرکزی رہنما ڈاکٹر سرور خشک، ضلع صدر غلام نبی کھٹی، نظام جوکھیو، اسد گوپانگ، غلام حسین خاصخیلی اور دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کیا جائے گا کہ سندھ کہا کہ

پڑھیں:

کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔

 ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔

بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن