بیرسٹر گوہر انتظار کرتے رہے، شاہ محمود سے ملاقات کی اجازت نہ ملی
اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کو اسپتال میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔
تحریک انصاف کے چیئرمین کو لاہور میں پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی، بیرسٹر گوہر دو گھنٹے اسپتال میں انتظار کرنے کے بعد واپس چلے گئے۔
وفاقی وزراء کو مجھ پر لگائے الزامات پر معافی مانگنی چاہیے، وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدیوزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ ملاقات کا وقت ختم ہونے کے بعد بتاؤں گا آگے ہم کیا کریں گے،
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے لیے پی کے ایل آئی اسپتال پہنچے، انتظار پنجوتھہ اور علی اعجاز بٹر بھی انکے ہمراہ تھے۔
بیرسٹر گوہر اسپتال میں شاہ محمود قریشی کی عیادت کرنا چاہتے تھے لیکن حکام نے ملاقات کی اجازت نہیں دی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شاہ محمود قریشی ملاقات کی اجازت بیرسٹر گوہر سے ملاقات
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔