پولیس کا کہنا تھا کہ حادثے کا شکار ہونے والے افراد شادی کی تقریب میں جارہے تھے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کارروائیاں شروع کردی گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں مسافر وین الٹنے سے 14 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثہ شمالی وزیرستان کی تحصیل غلام خان میں پیش آیا، تیز رفتار مسافر وین کے الٹنے کے نتیجے میں 14 افراد زخمی ہوئے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ حادثے کا شکار ہونے والے افراد شادی کی تقریب میں جارہے تھے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کارروائیاں شروع کردی گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

مکران کوسٹل ہائی وے پر خوفناک حادثہ، کوچ اور گیس ٹرک تصادم میں 7 افراد جاں بحق

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: مکران کوسٹل ہائی وے پر جمعرات کی صبح المناک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک کوچ اور ایل پی جی گیس سے بھرے ٹرک میں خوفناک تصادم میں 7 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

واقعہ صبح 8 بجے کے قریب پیش آیا جب مسافروں سے بھری کوچ اور گیس ٹینکر آمنے سامنے ٹکرا گئے۔ تصادم کے فوراً بعد دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی، جس نے چند لمحوں میں سب کچھ راکھ میں بدل دیا۔

ایدھی ذرائع کے مطابق حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں، تاہم آگ کی شدت کے باعث ریسکیو کارروائیاں کئی گھنٹے جاری رہیں۔ جھلسنے کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو مشکل سے نکالا گیا۔ تمام لاشوں کو کراچی کے سہراب گوٹھ سردخانے منتقل  کردیا گیا ہے۔

جاں بحق ہونے والوں میں دو سگے بھائی شہزادہ اور سعید انور بھی شامل ہیں جب کہ ان  کا ایک بھتیجا بھی جان کی بازی ہار گیا۔  یہ افراد وزیرستان کے علاقے ٹانک کے رہائشی تھے۔ ورثا کے مطابق یہ خاندان روزگار کے سلسلے میں کراچی آ رہا تھا۔

ایدھی حکام نے تصدیق کی کہ اب تک 7 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے، جن میں سے  4 لاشوں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ متعلقہ حکام نے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ باقی جاں بحق افراد کی شناخت کا عمل مکمل ہو سکے۔

حادثے کے بعد مکران کوسٹل ہائی وے پر آمد و رفت معطل ہو گئی اور کئی گھنٹوں تک گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ مقامی افراد نے حادثے کے مقام پر پہنچ کر امدادی ٹیموں کی مدد بھی کی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی اور شعلوں نے پورے علاقے کو لپیٹ میں لے لیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، تیز رفتار منی بس کی ٹکر، 2 کمسن بھائی جاں بحق، 11 افراد زخمی
  • مکران کوسٹل ہائی وے پر خوفناک حادثہ، کوچ اور گیس ٹرک تصادم میں 7 افراد جاں بحق
  • نوشہرو فیروز،سڑک حادثے میں 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی
  • کراچی: ٹریفک حادثے میں شیر خوار بچی جاں بحق
  • سعودی عرب سے یمن جانے والی مسافر بس کو ہولناک حادثہ؛ 30 افراد زندہ جل گئے
  • کراچی: ملیر ٹنکی اسٹاپ پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے نوجوان موٹرسائیکل سوار جاں بحق
  • کراچی، ایف بی ایریا میں شہری کی فائرنگ سے ڈاکو شدید زخمی، اسپتال منتقل
  • شمالی وزیرستان،ڈی پی او اسکواڈ پر حملہ، 5 پولیس اہلکار زخمی
  • شمالی وزیرستان:ڈی پی او کی گاڑی پر حملہ،5اہلکارلہولہان