وفاقی کابینہ کل 27ویں ترمیم کی منظوری دے گی، وزیراعظم نے اجلاس طلب کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT
فوٹو: فائل
مجوزہ 27ويں آئینی ترمیم کی منظوری کل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دی جائے گی، وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں کابینہ کو 27ویں ترمیم پر بریفنگ دی جائے گی، کل ہی ترمیم سینیٹ اجلاس میں بھی پیش کردی جائے گی۔
آج وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لیا، متحدہ قومی موومنٹ کے وفد سے ملاقات میں ایم کیو ایم کے بلدیاتی مسودے کو 27ویں ترمیم میں شامل کرنے کا یقین دلایا۔
یہ بھی پڑھیے اٹھارویں ترمیم کا رول بیک تو ممکن ہی نہیں، شازیہ مری 27ویں آئینی ترمیم کا ڈرافٹ کسی نے نہیں دیکھا: سہیل آفریدی 27ویں آئینی ترمیم پر کوئی جلد بازی نہیں ہے: بیرسٹر عقیلمتحدہ نے بھی ترمیم کی حمایت کر دی اور دیگر جماعتوں کی حمایت حاصل کرنے میں مدد کا وعدہ بھی کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ انتخابات کے بعد بننے والی مقامی حکومت کو مالی، انتظامی اور سیاسی اختیارات دیئے جائیں، مقامی حکومتوں کی مدت چار سال ہو اور نئے انتخابات نگراں سیٹ اپ کے تحت کرائے جائيں۔
وزیراعظم سے استحکام پاکستان پارٹی، ق لیگ اور بلوچستان عوامی پارٹی کے وفود نے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
تحریک انصاف نے 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف مزاحمت کا فیصلہ کرلیا
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)تحریک انصاف نے 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف مزاحمت کا فیصلہ کرلیا ہے۔پی ٹی آئی کی سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں عون عباس بپی، اعظم سواتی، فلک ناز چترالی اور فوزیہ ارشد شریک ہوئے۔
بیرسٹر علی ظفر اڈیالا جیل میں ملاقات کی وجہ سے اجلاس میں نہ پہنچ سکے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم، این ایف سی ایوارڈ اور اپوزیشن لیڈر تعیناتی پر گفتگو کی گئی، اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کے لیے پی ٹی آئی ارکان نے سینیٹ میں احتجاج کا فیصلہ کیا۔ اس موقع پر ارکان کا موقف تھا کہ بلوچستان عوامی پارٹی اپوزیشن بینچوں پر بھی ہے اور وزارتیں بھی لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے سینٹ میں اپوزیشن بینچز کی تعداد پر بھی سوالات اٹھائے جائیں گے۔
27ویں ترمیم میں کسی غلط شق کی حمایت نہیں کی جائے گی، پی پی رہنما ناصر حسین شاہ
مزید :