حکومت خیبرپختونخوا کا 12نومبر کو امن جرگہ بلانے کا فیصلہ،اسٹیک ہولڈ رز مدعو
اشاعت کی تاریخ: 4th, November 2025 GMT
پشاور(نیوز ڈیسک )حکومت خیبرپختونخوا نے 12 نومبر کو امن جرگہ بلانے کا فیصلہ کیا جس کے لیے سیاسی جماعتوں کے سربراہان اور سابق وزرائے اعلیٰ کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
میڈیا کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت امن وامان سے متعلق مشاورتی اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ 12 نومبر کو امن جرگہ بلایا جائے گا۔
امن جرگہ صوبائی اسمبلی میں صبح 11 بجے منعقد ہوگا، جرگہ میں سیاسی جماعتوں کے سربراہان، صدور اور جنرل سیکریٹریز کو مدعو کیا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا کے سابق وزرائے اعلیٰ کو بھی امن جرگہ میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے جب کہ امن جرگہ میں سول سوسائٹی کے نمائندگان اور بار ایسوسی ایشن کے اکابرین بھی شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ 25 اکتوبر کو وزیرِ اعلیٰ ہاؤس پشاور میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی سینئر قیادت کا اہم اجلاس ہوا تھا جس میں چیئرمین بیرسٹرگوہر، وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی، جنید اکبر، اسد قیصر و دیگر رہنماؤں نے شرکت کی تھی۔
اجلاس کے دوران وزیراعلی سہیل آفریدی نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں امن جرگہ بلانے کا فیصلہ کیا تھا، امن جرگے کامقصد دہشت گردی کے خاتمے اور پائیدار امن کے لیے متفقہ حکمتِ عملی کی تشکیل ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: امن جرگہ
پڑھیں:
علامہ ساجد علی نقوی سے علامہ جواد نقوی کی ملاقات، شہید امت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی
ملاقات میں امتِ مسلمہ کے اتحاد، موجودہ حالات میں قومی و ملی ذمہ داریوں اور پروگرام کی تیاری و اہداف پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ مزید برآں علامہ سید جواد نقوی نے 13 جون مینارِ پاکستان ’’شہیدِ اُمت کانفرنس‘‘ میں شرکت اور تعاون کی دعوت بھی پیش کی اور اس پروگرام کو ملتِ اسلامیہ کے اتحاد، بیداری اور استقامت کا اہم ذریعہ قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ اور اتحاد امت فورم کے رہنما علامہ سید جواد نقوی نے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی صاحب سے ملاقات کی اور ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت و تسلیت، فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی۔ علامہ سید جواد نقوی نے علامہ سید ساجد علی نقوی کیساتھ 13 جون کو مینارِ پاکستان لاہور میں منعقد ہونے والی ’’شہیدِ اُمت کانفرنس‘‘ کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔ ملاقات میں امتِ مسلمہ کے اتحاد، موجودہ حالات میں قومی و ملی ذمہ داریوں اور پروگرام کی تیاری و اہداف پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ مزید برآں علامہ سید جواد نقوی نے 13 جون مینارِ پاکستان ’’شہیدِ اُمت کانفرنس‘‘ میں شرکت اور تعاون کی دعوت بھی پیش کی اور اس پروگرام کو ملتِ اسلامیہ کے اتحاد، بیداری اور استقامت کا اہم ذریعہ قرار دیا۔