اسپیکر قومی اسمبلی نے اتفاق رائے کیلئے آج تمام پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاسشام 4 بجے بلا لیا،ذرائع
پی ٹی آئی اور جے یو آئی ایف ، اتحادی جماعتوں کے چیف وہپس اورپارلیمانی لیڈرز کو شرکت کی دعوت

پارلیمنٹ سے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے اتفاق رائے کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو اہم ٹاسک دے دیا۔ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے آج تمام پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس بلا لیا۔ اجلاس شام 4 بجے اسپیکر لاؤنج پارلیمنٹ ہاؤس میں شروع ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پی ٹی آئی اور جے یو آئی ایف ، اتحادی جماعتوں کے چیف وہپس اورپارلیمانی لیڈرز کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئینی ترمیم کی منظوری سے متعلق حکمت عملی طے ہوگی، شرکاء کو آئینی ترمیم کے خدوخال سے آگاہ کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر پارلیمانی رہنماؤں سے چیمبر میں الگ الگ بھی ملیں گے، اتفاق رائے نہ ہوا تو حکومت اپنی نمبرز گیم پر انحصار کرے گی۔خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے 27 ویں آئینی ترمیم کی تیاری شروع کردی ہے، 27 ویں آئینی ترمیم میں آرٹیکل 243 میں ترمیم ہوگی جس کا مقصد آرمی چیف کو دیے گئے فیلڈ مارشل کے عہدے کو آئین میں شامل کرنا اور اسے تسلیم کرنا ہے۔مجوزہ ترمیم میں آئینی عدالتوں کا معاملہ بھی شامل ہے، ايگزيکٹو کی مجسٹریل پاور کی ڈسٹرکٹ لیول پر ترسیل بھی مجوزہ ترمیم میں شامل ہوگی، اس کے ساتھ پورے ملک میں ایک ہی نصاب کا ہونا بھی ستائيسویں ترمیم کی تیاری میں زیر غور آنے کا امکان ہے۔ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کا بل آئندہ ہفتے منظور کیا جائیگا۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: ویں ا ئینی ترمیم ترمیم کی

پڑھیں:

باقر قالیباف کی اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے اسلام آباد میں ملاقات

دورے کے دوران محمد باقر قالیباف لاہور اور کراچی کا بھی جائیں گے، ان شہروں میں وہ ثقافتی و مذہبی شخصیات، دانشوروں، تاجروں اور صنعت کاروں سے ملاقات کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلسِ شورائے اسلامی کے سربراہ محمد باقر قالیباف تین روزہ سرکاری دورے پر پاکستان آئے ہیں۔ انہوں نے چند اسلام آباد میں پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق سے ملاقات کی ہے۔ اسلام آباد پہنچنے پر محمد باقر قالیباف اور ان کے وفد کا ایاز صادق اور پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر رضا امیری‌ مقدم نے پرتپاک استقبال کیا۔ اس دورے کے دوران ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کی پاکستان کی قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اسپیکرز اور ارکانِ پارلیمان کے علاوہ اعلیٰ حکومتی شخصیات، بشمول وزیرِاعظم محمد شہباز شریف، سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔ قالیباف اپنے قیام کے دوران لاہور اور کراچی کا بھی دورہ کریں گے، جو پاکستان کے ثقافتی اور اقتصادی مراکز ہیں۔ ان شہروں میں وہ ثقافتی و مذہبی شخصیات، دانشوروں، تاجروں اور صنعت کاروں سے ملاقات کریں گے۔ اس سرکاری وفد میں قالیباف کے ہمراہ فدا حسین مالکی، محمد نور دہانی، رحمدل بامری، مهرداد گودرزوند اور فضل‌ الله رنجبر بھی شامل ہیں۔  

متعلقہ مضامین

  • ہاؤس بزنس کمیٹی کی 27ویں آئینی ترمیم کو منظور کرانے کا فیصلہ
  • باقر قالیباف کی اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے اسلام آباد میں ملاقات
  • وزیراعظم کا 27ویں آئینی ترمیم سے متعلق اسپیکر ایاز صادق کو اہم ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ
  • اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت اجلاس، قومی اسمبلی کا اجلاس 14 نومبر تک جاری رکھنے کا فیصلہ
  • 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف نے اسپیکر کو اہم ٹاسک دیدیا
  • آئینی ترمیم،حکومت کا 14نومبر کو منظوری کرانے کا فیصلہ,زیر اعظم کی مشاورت
  • 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کو اہم ٹاسک دے دیا گیا
  • آئینی ڈھانچے میں بڑی تبدیلیاں متوقع،27ویں آئینی ترمیم کا منصوبہ تیار،اگلے ہفتے منظوری کا امکان
  • 27ویں آئینی ترمیم کا فریم ورک تیار،منظوری کے لئے جلدپارلیمنٹ میں پیش کرنے کافیصلہ