Express News:
2025-10-31@13:47:53 GMT

پشاور میں تیز دھار آلے کے وار سے 3افراد قتل

اشاعت کی تاریخ: 31st, October 2025 GMT

پشاور:

تھانہ فقیر آباد قاضی کلے کی حدود میں رات کے وقت تیز دھار آلے کے وار سے تین افراد کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق نامعلوم ملزم یا ملزمان نے رات کے وقت تیز دھار آلے کے وار سے تین افراد کو قتل کیا، مقتولین میں ایک مرد اور دو خواتین شامل ہیں۔

واقعے کا ابتدائی مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملہ

کوئٹہ سے پشاور جانے والے جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملہ ہوا ہے۔

رپورٹس کے مطابق نصیرآباد کے علاقے نوتال کے قریب جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملہ کیا گیا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر نوتال کے مقام پر نامعلوم حملہ آوروں نے راکٹ فائر کیا، جس سے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی، تاہم حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے تاکہ حملہ آوروں کو گرفتار کیا جا سکے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جعفر ایکسپریس بحفاظت ڈیرہ مراد جمالی پہنچ گئی ہے، اور تمام مسافر محفوظ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • پشاور میں تیز دھار آلے کے وار سے 3 افراد کو قتل کردیا گیا
  • پشاور سے رشکئی تک موٹروے شدید دھند کے باعث بند کر دی گئی
  • پشاور: بی آر ٹی کے سیکورٹی گارڈ کو قتل کردیا گیا
  • پاک فوج نے یونیورسٹی آف پشاور کی طالبات کیلئے ایک دن مختص کر دیا
  • پاک فوج نے یونیورسٹی آف پشاور اور ذیلی اداروں کی طالبات کےلیے ایک دن مختص کر دیا
  • پشاور میں ہسپانوی ثقافتی رقص کے جلوے
  • بالی ووڈ اداکار انیل کپور پشاور آنے کے لیے کیوں ترس رہے ہیں؟
  • کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملہ
  • پشاور یونیورسٹی کے 9 مضامین میں داخلے بند، ان پروگرامز کی بندش کی وجوہات کیا ہیں؟