2025-07-25@23:01:45 GMT
تلاش کی گنتی: 22
«جنگلی حیات کے تحفظ»:
سینیئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب اور سیکریٹری جنگلات ، جنگلی حیات وماہی پروری پنجاب مدثر ریاض ملک کی ہدایت پر پنجاب میں چیف وائلڈ لائف رینجر مبین الہی کی سربراہی میں عوام میں جنگلی جانوروں و پرندوں کی اہمیت و افادیت اجاگر کرنے کے لیے پرنٹ ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے باقاعدہ ایک آگاہی مہم چلائی جارہی ہے۔ اس تناظر میں آج ماحولیاتی توازن میں اہم کردار کے حامل ایک ممالیہ سیوٹ کیٹ جسے مقامی زبان میں مشک بلی کہا جاتا ہے، کے متعلق دلچسپ حقائق عوام کو بتائے جارہے ہیں تاکہ عوام اس عطیہ قدرت کو غیر قانونی شکار اور کاروبار سے محفوظ بنائیں۔ یہ بھی پڑھیں: صدیوں پرانی سیمابی آلودگی آرکٹک کی جنگلی حیات کے لیے...
پنجاب میں بغیر لائسنس شیر رکھنے والوں کے خلاف محکمہ جنگلی حیات نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے دوران 13 شیر برآمد کر لیے، جبکہ 5 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق صوبے بھر میں 22 مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ لاہور سے 4 شیر بازیاب کرکے 4 افراد کو گرفتار کیا گیا، ایک احاطہ سیل اور 3 مقدمات درج کیے گئے۔ گوجرانوالا سے 4 اور فیصل آباد سے 2 شیر تحویل میں لیے گئے، جبکہ ملتان میں 3 شیر برآمد کرکے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا اور 2 مقدمات درج ہوئے۔ مزید پڑھیں: کیپٹن کرنل شیر خان کو ان کی 26ویں برسی پر عسکری قیادت اور افواج سلام پیش کرتی ہیں، آئی ایس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)لاہور میں خاتون پر شیر کے حملے کے واقعے کے بعد پنجاب حکومت حرکت میں آگئی۔محکمہ جنگلی حیات نے صوبے میں بغیر لائسنس شیر رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا۔محکمہ جنگلی حیات نے کریک ڈاؤن کے دوران 24 گھنٹوں میں 13 شیر برآمد کر کے 5 افراد کو حراست میں لے لیا اور 5 مقدمات بھی درج کرلیے۔ترجمان وائلڈ لائف نے بتایا کہ صرف لاہور سے 4 شیر بازیاب کرکے 4 افراد گرفتار کیے ہیں۔اسی طرح گوجرانوالا سے بھی 4 شیر برآمد کر لیے گئے، ملتان میں 3 شیر بازیاب کرکے ایک شخص کو گرفتار کیاگیا اور دو ایف آئی آر درج کی گئیں جبکہ فیصل آباد میں بھی 2 شیر تحویل میں لیے گئے...
فائل فوٹو محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسمی نظام کے باعث برف پوش علاقوں میں گلیشیائی جھیل پھٹ سکتی ہیں، جھیلیں پھٹنے سے پیدا ہونے والے سیلاب کے خطرات کا امکان ہے۔خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے برف پوش علاقوں میں گلیشیائی جھیل پھٹنے سے سیلاب کا خطرہ ہے، ان علاقوں میں مسلسل بلند درجہ حرارت برف اور گلیشیئرز کے پگھلنے کی رفتار تیز کر سکتا ہے۔ دریاؤں میں پانی کے بہاؤ اور سیلاب سے متعلق الرٹ جاری این ڈی ایم اے نے 7 جولائی سے ملک بھر میں دریاوں میں پانی کے بہاؤ اور سیلاب سے متعلق الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے اور اچانک طغیانی جیسے واقعات پیش...
اسلام آباد میں درجہ حرارت میں غیرمعمولی اضافے کے بعد محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں گلیشیئر پگھلنے سے سیلاب کے خطرے کی وارننگ جاری کردی ہے۔ ماہر موسمیات زینت یاسمین کے مطابق آئندہ ہفتے درجہ حرارت میں مزید اضافے اور موسمی تبدیلیوں کے باعث گلیشیئر جھیلوں کے پھٹنے (GLOF) کا خطرہ بڑھ گیا ہے، جو متاثرہ وادیوں میں فلیش فلڈ اور گلیشیائی سیلاب کا باعث بن سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلند درجہ حرارت اور موسمی نظام گلیشیئر جھیلوں پر دباؤ بڑھا رہے ہیں جس کے باعث گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ اس سلسلے میں پی ایم ڈی نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے...
عالمی سطح پر سیماب کے، جسے پارہ بھی کہا جاتا ہے، اخراج میں کمی کے باوجود آرکٹک خطے کے جانوروں میں اس کی مقدار میں اضافہ ہو رہا ہے، جو ان کی حیات کے لیے ایک سنجیدہ خطرہ بن چکا ہے۔ ایک تازہ سائنسی تحقیق کے مطابق سمندری دھارائیں صدیوں پرانی مرکری آلودگی کو آرکٹک تک پہنچا رہی ہیں، جہاں اس کی مقدار میں کمی ہوتی نہیں دیکھی جارہی بلکہ اس کی زیادتی وائلڈ لائف کو سنجیدہ خطرات سے دوچار کررہی ہے۔ جرنل نیچر کمیونیکیشنزمیں حال ہی میں شائع شدہ یہ تحقیق آحس یونیورسٹی اور کوپن ہیگن یونیورسٹی کے ماہرین نے مشترکہ طور پر انجام دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: تحقیق میں شامل آروس یونیورسٹی کے پروفیسر رونے ڈیٹز کے...
کومل اسلم :محکمہ جنگلی حیات کے5افسران کےتقرروتبادلوں کےاحکامات جاری کر دیئے،سیکرٹری جنگلات نےتقرروتبادلےکےاحکامات جاری کیے۔ افسران کو پی پی ایس سی کی سفارش پراسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجرتعینات 3کےتبادلے کیے گئے۔محمدبلال کواسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجرتعینات کرکےخالی آسامی پرضلع جہلم تبادلہ کیا گیا۔ محمدطارق عباس کو اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجرتعینات کرکےضلع بہاولپورتبادلہ،اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجرضلع گجرات جنیدعالم اسماعیل کاضلع چکوال تبادلہ جبکہ محمدقاسم اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجرضلع بہاولپورکاضلع قصورتبادلہ کر دیار گیا۔ مودی کو دیکھیں تو یہ لگتا ہے کہ وہ نیتن یاہو کی کاپی ہے اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجرسیدعثمان الحسن کوضلع گجرات کااضافی چارج دیدیاگیا۔
ریسکیو ٹیمیں، دیر لیوی فورس اور محکمہ جنگلات کے اہلکار آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں تاہم علاقے میں تیز ہواؤں کے باعث آگ مزید علاقوں تک پھیل گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دیر لوئر کی تحصیل اسبنڑ کے گھنے اور سرسبز جنگلات میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے وسیع علاقے کو لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کی شدت اس قدر زیادہ ہے کہ اس نے جنگلات اور وہاں موجود جنگلی حیات کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ ریسکیو ٹیمیں، دیر لیوی فورس اور محکمہ جنگلات کے اہلکار آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں تاہم علاقے میں تیز ہواؤں کے باعث آگ مزید علاقوں تک پھیل گئی ہے جس کے باعث ریسکیو...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ہدایت پر جنگلی حیات کی غیر قانونی تجارت پر سخت کریک ڈاؤن جاری ہے اور محکمہ وائلڈ لائف جنگلی حیات کی غیر قانونی ٹرانسپورٹ اور تجارت کی روک تھام کے لیے متحرک ہے۔ مزید پڑھیں: محکمہ وائلڈ لائف ٹیم کا لاہور میں چھاپہ، بغیر لائسنس گھر میں رکھا گیا شیر برآمد، ملزم گرفتار صوبہ بھر میں کے لاڑی اڈوں پر مختلف اضلاع سے آنے والی پپلک ٹرانسپورٹ کی رات گئے چیکنگ کے دوران وائلڈ لائف ٹیم تونسہ نے رات گئے 180 بٹیروں کی غیر قانونی ٹرانسپورٹیشن پکڑ لی۔ لکڑی کے 12 ڈبوں میں بند کرکے بٹیروں کی منتقلی کی جارہی تھی۔ مزید پڑھیں: بندروں کا عالمی دن: محکمہ وائلڈ لائف کی فارسٹ منکی کے تحفظ...
وزیراعظم محمد شہباز شریف — فائل فوٹو وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جنگلی حیات کے عالمی دن پر اپنا خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ جنگلی حیات کا عالمی دن انسانیت اور فطرت کے درمیان تعلق کے طور پر منایا جاتا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے ذمہ داری پر غور کریں۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو مسحور کن حیاتیاتی تنوع سے نوازا گیا ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کا ایکسپورٹ فیسلیٹیشن اسکیم کیخلاف شکایات کا نوٹسوزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایکسپورٹ فیسلیٹیشن اسکیم کے خلاف شکایات کا نوٹس لے لیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ گرین پاکستان پروگرام مقامی کمیونٹیز کو...
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کو جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ اور فروغ کا رول ماڈل بنائیں گے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے جنگلی حیات کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے جامع اقدامات ہمارے عزم کا واضح ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلی حکومت ہے جو انسانوں کے علاوہ جانوروں کے حقوق کے احترام اور تحفظ کی اسلامی تعلیمات اور قانونی تقاضوں پر عمل کرا رہی ہے. ایک سال کے دوران پورے پنجاب میں جانوروں پر تشدد، ایزا رسانی، غیرقانونی تحویل اور شکار پر سخت ترین اقدامات ہوئے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ پہلی بار جانوروں کے حقوق اور تحفظ...
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا جنگلی حیات کے عالمی دن 2025 کے موقع پر پیغام (3 مارچ 2025) , جنگلی حیات کا عالمی دن انسانیت اور فطرت کے درمیان تعلق کی ایک یاد دہانی کے طور پر منایا جاتا ہے۔ یہ دن ہمیں یہ بھی یاد دلاتا ہے کی ہم غیر معمولی جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داری پر غور کریں جو ہماری زندگیوں اور ماحولیاتی نظام کو تقویت بخشتی ہے۔ ہمالیہ کے برفانی چیتے سے لے کر خطرے سے دوچار دریائے سندھ کی ڈولفن اور بحیرہ عرب کی شاندار وہیل شارک تک، پاکستان کو مسحور کن حیاتیاتی تنوع سے نوازا گیا ہے۔ یہ انواع صرف ہمارے قدرتی ورثے کا حصہ نہیں ہیں بلکہ یہ جاندار ماحولیاتی...
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے کو جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ اور فروغ کا رول ماڈل بنائیں گے۔جنگلی حیات کے عالمی دن پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے جامع اقدامات ہمارے عزم کا ثبوت ہے۔ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی وائلڈ لائف فوٹو گرافر بن گئےورلڈ وائلڈ لائف ڈے پر بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے گجرات کے گِر نیشنل پارک کا دورہ کیا۔ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں جانوروں پر تشدد، غیر قانونی تحویل اور شکار پر سخت ترین اقدامات ہوئے ہیں، پہلی بار جانوروں کے حقوق اور تحفظ کے قانون کو جامع اور...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جنگلی حیات کے عالمی دن کے موقع اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ جنگلی حیات کا عالمی دن انسانیت اور فطرت کے درمیان تعلق کی ایک یاد دہانی کے طور پر منایا جاتا ہے۔ یہ دن ہمیں یہ بھی یاد دلاتا ہے کی ہم غیر معمولی جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داری پر غور کریں جو ہماری زندگیوں اور ماحولیاتی نظام کو تقویت بخشتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمالیہ کے برفانی چیتے سے لے کر خطرے سے دوچار دریائے سندھ کی ڈولفن اور بحیرہ عرب کی شاندار وہیل شارک تک، پاکستان کو مسحور کن حیاتیاتی تنوع سے نوازا گیا ہے۔ یہ انواع صرف ہمارے قدرتی ورثے کا حصہ نہیں ہیں...
لاہور سفاری زو میں وائلڈ لائف تھیٹر کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کا مقصد شہریوں میں جنگلی حیات سے محبت اور ان کے تحفظ کا شعور اجاگر کرنا ہے۔ یہ منفرد تھیٹر پلے ہر ہفتہ اور اتوار کو پیش کیا جائے گا اور تقریباً 100 دن تک جاری رہے گا۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب وائلڈ لائف، مدثر ریاض ملک کا کہنا ہے کہ سفاری پارک محض تفریح کا مقام نہیں بلکہ ایک تعلیمی مرکز بھی ہے، جہاں لوگوں، خاص طور پر بچوں کو جنگلی حیات کے بارے میں آگاہ کیا جا سکتا ہے۔ اس تھیٹر کے ذریعے جانوروں کی اقسام، ان کی خصوصیات اور قدرتی ماحول میں ان کے طرزِ زندگی کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔ پہلے ہی...
جموں و کشمیر میں مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف بڑھتے ہوئے غم و غصے کا اظہار کرنے کے لئے محکمہ جنگلی حیات کے ڈیلی ویجرز نے سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف بڑھتے ہوئے غم و غصے کا اظہار کرنے کے لئے محکمہ جنگلی حیات کے ڈیلی ویجرز نے سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور اپنی ملازمتوں کو مستقل کرنے کا مطالبہ کیا۔ ذرائع کے مطابق ڈیلی ویجرز نے شدید نعرے بازی کی اور حکام سے ان کے دیرینہ مطالبات کو پورا کرنے کی اپیل کی۔ مظاہرین نے...
سٹی42: محکمہ وائلڈ لائف کے سابق گیم وارڈن پنجاب بدر منیر نے کہا کہ جنگلی حیات کے تحفظ کو یقینی بنانے کےلئے اپنی تمام کوششیں بروئے کار لائوں گا ۔ پنجاب حکومت کے جنگلی حیات کے تحفظ کے حوالے سے اقدامات قابل ستائش ہیں۔ سابق گیم وارڈن پنجاب بدر منیر اور دیگر کو محکمہ وائلڈ لائف پنجاب مینجمنٹ بورڈ کے ممبر ان بننے پر سابق صدر فیلڈ سٹاف ایسوسی ایشن چودھری اعجاز علی گجر ، (ر) وائلڈ لائف انسپکٹر جاوید اقبال و دیگر سٹاف نے مبارکبا د دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بدر منیر کے وائلڈ لائف پنجاب مینجمنٹ بورڈ کا ممبر بننے سے شکاریوں کی حو صلہ شکنی ہو گی ۔ سابق گیم وارڈن...
لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے جنگلی حیات کے تحفظ اور ان کی افزائش کے لیے تاریخی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ پنجاب میں جنگلی جانوروں پر تشدد، قبضے اور دیگر جرائم کی روک تھام کے لیے علیحدہ عدالتوں کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان عدالتوں کے ذریعے جرائم کی خلاف ورزی پر پانچ لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔ پنجاب اسمبلی کی مجلس قائمہ نے 14 سال بعد وائلڈ لائف ایکٹ 1974 میں ترامیم کی منظوری دی ہے۔ سینئر صوبائی وزیر اور وزیر برائے جنگلی حیات مریم اورنگزیب نے چئیرمین محمد عدنان ڈوگر کی صدارت میں اجلاس کو ترامیم کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ترامیم کے تحت جنگلی حیات سے متعلق علاقوں...