ڈیجیٹل جدت پاکستان میں مالیاتی شمولیت کو آگے بڑھانے کا بنیادی ذریعہ ہے، جہانزیب خان
اشاعت کی تاریخ: 18th, September 2025 GMT
ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کے صدر و سی ای او جہانزیب خان نے کہا ہے کہ مقامی مارکیٹ کی بصیرت اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جانے والی ڈیجیٹل جدت ملک بھر میں وسیع پیمانے پر مالی شمولیت کو فروغ دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
ریاض میں 15 تا 17 ستمبر ‘Future of Global Finance is Local+Digital’ کے عنوان سے منعقد ہونے والے Money20/20 Middle East کے پہلے ایڈیشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی مالی شمولیت کی شرح 60 فیصد سے زائد ہے۔
اس موقعے پر فِن ٹیک اور ڈیجیٹل بینکاری کے بین الاقوامی ماہرین روب کیمرون (گلوبل ہیڈ آف ایکسیپٹنس سلوشنز، ویزا) اور احمد حبیب الحداد (سینیئر ڈائریکٹر، پروڈکٹ ڈویلپمنٹ، ایس ٹی سی بینک) نے بھی شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: ایزی پیسہ اور کنور فوڈ برانڈ میں اشتراک، صارفین کے لیے نئی سہولت اور انعامات کا اعلان
جہانزیب خان نے پاکستان کے مالی شمولیت کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں ایزی پیسہ جیسے ڈیجیٹل بینکاری پلیٹ فارمز کے کردار کو بھی اجاگر کیا۔
سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے جہانزیب خان نے ایزی پیسہ کے رواں برس تجارتی آپریشنز کا آغاز کرنے والے پاکستان کے پہلے ڈیجیٹل ریٹیل بینک بننے کے سفر کے بارے میں بتایا۔
انہوں نے کہا کہ ایزی پیسہ نے لاکھوں افراد خاص طور پر نظر انداز اور پسماندہ طبقات تک مالی سہولتیں پہنچا کر ایک بڑے پیمانے پر اثر ڈالا ہے جو ایک ایسے ملک کے لیے نہایت اہم ہے جسے خطے کی سب سے بڑی ‘ان بینکڈ’ معیشتوں میں شمار کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کمپنی کا مقصد مالی شمولیت اور رابطے کا گیٹ وے بننا ہے۔
مزید پڑھیے: پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگی کے لیے ’گوگل والٹ‘ کا اجرا
ان کا کہنا تھا کہ ہمارا اس بات پر فوکس ہے کہ ایزی پیسہ کو ترسیلات زر وصول کرنے والے خاندانوں، بین الاقوامی لین دین کرنے والے چھوٹے کاروباروں اور دنیا بھر کے کلائنٹس کے ساتھ کام کرنے والے نوجوان فری لانسرز کے لیے ایک بنیادی پلیٹ فارم بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ تیز، کم لاگت اور زیادہ قابل رسائی سرحد پار ادائیگیوں اور ترسیلات زر کی سہولت فراہم کر کے ہم پاکستان کی معیشت میں ڈیجیٹل فنانس کے کردار کو نئی شکل دینا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہا کہ حکومت اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان معیشت کو ڈیجیٹلائز کرنے اور کیش لیس اکانومی کے تحت اصلاحات نافذ کرنے کے لیے فعال اقدامات کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایزی پیسہ اس تبدیلی کی قیادت جاری رکھے گا، ریگولیٹر کی معاونت کرتے ہوئے ایک زیادہ محفوظ، باہمی مربوط اور شمولیتی مالی نظام کو فروغ دے گا۔
جہانزیب خان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام ہمارے اجتماعی ہدف کی حمایت کرتا ہے کہ ایک ایسا مستقبل جہاں ہر پاکستانی باضابطہ ڈیجیٹل معیشت میں شامل ہو اور اس کے فوائد سے مستفید ہو سکے۔
جہانزیب کے مطابق یہ سب ایزی پیسہ کی اس وسیع تر حکمت عملی کے ساتھ ہم آہنگ ہے جو پاکستان کے پہلے ڈیجیٹل ریٹیل بینک کے طور پر مالی خدمات کو جمہوری بنانا اور انہیں تمام پاکستانیوں کے لیے قابل رسائی، سستی اور آسان بنانا ہے، چاہے صارفین بینکڈ ہوں، انڈر بینکڈ یا مکمل طور پر مالی نظام سے باہر۔
مزید پڑھیں: فوری قرضہ لینے کے لیے بااعتماد موبائل ایپس
انہوں نے کہا کہ جدت پسندانہ سہولیات جیسے کہ انٹرنیشنل ریمٹینسز اور کراس بارڈر پیمنٹس نہ صرف فری لانسرز اور تارکین وطن کیلئے کار آمد ہیں بلکہ پاکستان میں زرمبادلہ کے طور پر آنے والی رقوم کے بہاؤ کو بھی مضبوط بناتے ہیں جو ملکی معیشت کے لیے نہایت اہم ہیں۔
گفتگو کے دوران شرکا کو اس حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا کہ کس طرح ایزی پیسہ، اینٹ انٹرنیشنل کی عالمی مہارت کو مقامی بصیرت کے ساتھ ملا کر اپنی خدمات کو لاکھوں پاکستانیوں کے لیے بہتر بنا نے رہا ہے۔
شرکا نے اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ کس طرح جدید ٹیکنالوجیز اور سلوشنز جیسے کہ اے آئی سے چلنے والے ٹولز، ای کے وائی سی وغیرہ مالی شمولیت کو بہتر بنانے میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ تعاون نہ صرف ڈیجیٹل بینکاری کی تبدیلی کی صلاحیت کو اجاگر کرتا ہے بلکہ مستقبل میں مقامی ضرورتوں کے مطابق مالی حل فراہم کرنے کے لیے شراکت داریوں کی راہ بھی ہموار کرتا ہے۔
یہ مکالمہ نہ صرف ڈیجیٹل بینکاری کی انقلابی صلاحیت کو اجاگر کرتا ہے بلکہ مستقبل کی شراکت داریوں کے لیے بھی بنیاد فراہم کرتا ہے جو مقامی مالی حل کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔
منی 20/20 (Money20/20) ایک اہم عالمی فِن ٹیک پلیٹ فارم ہے جو سنہ 2012 سے بینکوں، فِن ٹیکس، بڑی ٹیک کمپنیوں، ریگولیٹرز، اسٹارٹ اپس اور سرمایہ کاروں کو ایک جگہ اکٹھا کررہا ہے جس کا مقصد مالیاتی سرمایہ کاری کا ایک بہتر مستقبل تشکیل دینا ہے۔
یہ ایونٹ دنیا کی سب سے متحرک مارکیٹوں میں جدت اور تعاون کو فروغ دینے میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستان کی ڈیجیٹل کرنسی کرپٹو کرنسیز سے کیسے مختلف ہوگی؟
ہر 25 میں سے ایک پاکستانی پر ایزی پیسہ کا صارف ہے جس میں 31 فیصد خواتین شامل ہیں۔
سنہ 2024 میں ایزی پیسہ نے 2.
ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک پاکستان میں ڈیجیٹل بینکاری اور مالی خودمختاری کے نئے معیارات قائم کر رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینکاری صدر و سی ای او ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک جہانزیب خانذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینکاری صدر و سی ای او ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک جہانزیب خان ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک ڈیجیٹل بینکاری انہوں نے کہا کہ جہانزیب خان پاکستان میں پاکستان کی کرنے والے کرتا ہے کے لیے
پڑھیں:
پاکستان اور مالدیپ کے اسپیکرز کی ملاقات، دوطرفہ پارلیمانی تعاون بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی دعوت پر مالدیپ کی عوامی مجلس کے اسپیکر عبدالرحیم عبداللہ پارلیمانی وفد کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے، جہاں ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا گیا۔
ملاقات میں دوطرفہ پارلیمانی تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پارلیمانی تعاون اور عوامی روابط کو مزید فروغ دیا جائے گا۔
اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور مالدیپ مشترکہ مذہب، تاریخ اور ثقافت کے رشتوں میں جُڑے ہیں۔ خطے میں امن و ترقی کے فروغ کے لیے پارلیمانی سفارتکاری ناگزیر ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ مسئلہ فلسطین اور کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں۔
ایاز صادق نے اسرائیلی جارحیت اور بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل بھارتی گٹھ جوڑ خطے اور دنیا کے امن کے لیے بڑا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ قطر پر اسرائیلی بمباری پر مسلم ممالک کی اجتماعی مذمت بروقت اقدام ہے۔ اسرائیل کی جانب سے فلسطینی عوام کی نسل کشی اور سرحدوں کی خلاف ورزی عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔ بھارت کے خلاف پاکستان کی حالیہ کامیابی پر قوم اور افواج پاکستان کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔
ایاز صادق نے مزید کہا کہ سارک کو مزید فعال کرنے کی ضرورت ہے جبکہ پاکستان میں تجارت کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ پاک-مالدیپ فرینڈ شپ گروپ دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی روابط کو مزید مضبوط کر رہا ہے۔
اسپیکر مالدیپ عبدالرحیم عبداللہ نے کہا کہ پاکستان اور مالدیپ کے تعلقات برادرانہ اور باہمی احترام پر مبنی ہیں۔ پاکستان کا مسئلہ فلسطین اور کشمیر پر دوٹوک مؤقف قابلِ ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی سطح پر قریبی روابط عوامی تعلقات کو مزید گہرا کریں گے۔
Post Views: 5