Express News:
2025-10-28@11:27:16 GMT

سندھ اور بلوچستان کیلیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT

اسلام آباد:

سردیوں کی آمد پر سندھ اور بلوچستان کے صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی نے اوگرا میں درخواست جمع کروا دی۔

سندھ اور بلوچستان کے صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں 125روپے 41 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کی گئی۔

گیس کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست رواں مالی سال کے لیے کی گئی۔

سندھ اور بلوچستان کے لیے گیس کی اوسط قیمت 1783 روپے 96 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

اوگرا 11 نومبر کو کراچی میں عوامی سماعت کرے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سندھ اور بلوچستان گیس کی قیمتوں میں لیے گیس کی کے لیے

پڑھیں:

چنگ چی رکشوں پر پابندی ‘ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے جواب جمع کروادیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میںشہر کے مرکزی شاہراہوں پر چنگیچی رکشوں پر پابندی کے خلاف درخواست کی سماعت ,ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ صغیر احمد عباسی نے جواب جمع کروا دیا۔سندھ ہائیکورٹ میںشہر کے مرکزی شاہراہوں پر رکشوں پر پابندی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جہاں سرکاری وکیل کی جانب سے جواب جمع کرواتے ہوئے کہا گیا کہ اس طرح کی درخواست بار بار دائر کی جارہی ہے جبکہ عدالت درخواست کو مسترد کر چکی ہے، کمشنر کراچی نے بھی رکشوں کی اوور لوڈنگ پر پابندی عائد کر رکھی ہے، درخواست فوری سماعت کے لیے فی الحال قابل نہیں ہے، پابندی پوری طرح سے قانونی ہے سندھ موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت لگائی گئی ہے، شہر میں ضرورت کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ موجود ہے جس میں بسیں، منی بسیں ، بی آر ٹی اور دیگر شامل ہیں، اس طرح کے رکشے کراچی میں ٹریفک کی روانی کو بری طرح متاثر کررہے ہیں، پولیس کی کارروائیاں قانون کے مطابق جاری ہیں ناکہ گھریلو مسائل کی وجہ سے، ان غیر قانونی رکشوں کے پاس کسی قسم کا اجازت نامہ بھی موجود نہیں ہے، ٹریفک پولیس نے شہر میں ٹریفک کی بہتری کے لیے مین گیارہ راستوں پر چنگچی رکشوں پر پابندی لگائی تھی، شہر میں ہزاروں کی تعداد میں رکشوں دوڑ رہے ہیں اور انکے پاس دستاویزات بھی نہیں ہوتے، سرکاری وکیل کی جانب سے صوبائی ٹرانسپورٹ سیکرٹری اور دیگر کی جانب سے جمع کروایا گیا ہے،درخواست گزار کاکہنا ہے کہ پابندی سے چنگچی رکشہ چلانے والے غریب شہری متاثر ہورہے ہیں۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • سندھ اور بلوچستان کے صارفین کے لیے گیس مزید مہنگی ہونے کا امکان
  • گیس کی قیمتیں بڑھنے کا امکان
  • سندھ اور بلوچستان کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
  • ملک بھر میں بجلی سستی ہونے کا امکان
  • جسٹس طارق جہانگیری کی ڈگری سے متعلق متفرق درخواست سماعت کیلیے مقرر
  • سموگ میں اضافے کا معاملہ، سکولوں میں چھٹیاں ہوں گی یا نہیں؟
  • چنگ چی رکشوں پر پابندی ‘ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے جواب جمع کروادیا
  • بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
  • سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی ہونے کا امکان، نیپرا میں درخواست جمع