data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: محکمۂ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ شہر میں 15 دسمبر سے سردی کی شدت میں واضح اضافہ متوقع ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق آج دن کے وقت موسم خشک جبکہ رات میں خنکی رہے گی، تاہم چند روز بعد درجہ حرارت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئے گی۔ ماہرین کے مطابق 15 دسمبر سے شہر میں سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جو مجموعی طور پر موسم کو مزید ٹھنڈا اور خشک بنا دیں گی۔

محکمہ کا کہنا ہے کہ آج کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ اس وقت شہر میں شمال مشرقی سمت سے تقریباً 9 کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 93 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

زیادہ نمی کے باعث شہر کے متعدد علاقوں میں صبح کے وقت ہلکی دھند چھائی ہوئی ہے، جس کے باعث حدِ نظر میں عارضی کمی بھی دیکھنے میں آئی۔ محکمۂ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ آئندہ چند روز میں سردی بڑھنے کے پیش نظر مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق

شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوا جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ او موچکو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔

کھلے مین ہول میں گرکر بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔

مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور حب ریور روڈ و ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کو بند کردیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ