ذرائع کے مطابق پاکستان ہندو کونسل کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ یاسین ملک کی رہائی کے لیے عالمی سطح پر آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر نظربند کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت ہر صورت یاسین ملک کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر سولی پر چڑھانا چاہتا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ہندو کونسل کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ یاسین ملک کی رہائی کے لیے عالمی سطح پر آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔ ریاست پاکستان سے بھارت میں قید کشمیری رہنما یاسین ملک کی رہائی کے لیے اقوام متحدہ میں مقدمہ دائر کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست پاکستان اور پوری قوم کی ذمہ داری ہے کہ وہ یاسین ملک کی رہائی کے لیے آواز بلند کرے۔ مشعال ملک نے کہا کہ یاسین ملک کا پورا سیاسی سفر امن، مذاکرات اور انسانی حقوق کی جدوجہد پر مبنی ہے۔ حالیہ حالات میں بھی انہوں نے امن کا پیغام دیا اور پلوامہ کی صورتحال کے باوجود مذاکرات کے حامی رہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی دنیا کو مقبوضہ کشمیر کی زمینی صورتحال اور کشمیری عوام کو درپیش مشکلات سے آگاہ کرنے کیلئے ایک ڈیجیٹل ریفرنڈم کرایا جائے گا۔ مشعال ملک نے کہا کہ "سیو یاسین ملک” مہم میں شامل تمام افراد کے شکر گزار ہیں، لیکن اب یہ آواز ہر گھر تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔

آئندہ دنوں میں ایک بڑی عوامی رابطہ مہم شروع کی جائے گی جس میں گھر گھر جا کر آگاہی فراہم کی جائے گی، یونیورسٹی طلبہ تک رسائی حاصل کی جائے گی، گراس روٹ لیول پر والنٹیئر نیٹ ورک قائم کیا جائے گا، ملین لوگوں تک ڈیجیٹل آگاہی فراہم کی جائے گی اور عالمی سطح پر رابطے بڑھائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی دنیا کو مقبوضہ کشمیر کی زمینی صورتحال اور کشمیری عوام کو درپیش مشکلات سے آگاہ کرنے کیلئے ایک ڈیجیٹل ریفرنڈم کرایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مہم کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے ایک خصوصی ویب سائٹ لانچ کی جائے گی۔ اس موقع پر پاکستان ہندو کونسل کے پیٹرن ان چیف رمیش کمار نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک دیرینہ تنازعہ ہے اور یاسین ملک اور مشعال ملک کی جدوجہد کبھی رائیگاں نہیں جائے گی۔ یہ جدوجہد ایک دن ضرور کامیاب ہو گی اور کشمیر کا مسئلہ حل ہو گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: یاسین ملک کی رہائی کے لیے مشعال ملک نے کہا کہ عالمی سطح پر کی جائے گی انہوں نے

پڑھیں:

وفاق سے عدم تعاون کی صورت میں گورنر راج ناگزیر ہوگا، فیصل کریم کنڈی نے خبردار کردیا

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اگر صوبائی حکومت وفاق کے ساتھ تعاون سے گریز کرے گی تو گورنر راج نافذ کرنا مجبوری بن جائے گا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیاکہ ایک شخص سزا یافتہ ہے اور اسے اپنی سزا بھگتنا ہوگی۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت کو وفاق سے مکمل تعاون کرنا چاہیے، کیونکہ آئین میں گورنر راج کی گنجائش موجود ہے۔ اگر پی ٹی آئی تعاون کرنے سے انکار کرے تو گورنر راج کا نفاذ ایک ناگزیر قدم بن جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ اب فیصلے سڑکوں پر نہیں بلکہ عوام اور نظام کے ذریعے ہوں گے، اور ہٹ دھرمی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ان کے مطابق اس بار اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں ہوگا، اور اگر ایسی کوئی کوشش ہوئی تو سختی سے نمٹا جائے گا۔

گورنر خیبرپختونخوا نے مزید کہاکہ جو شخص کبھی گورنر ہاؤس کا پیٹرول بند کرنے کی بات کرتا تھا، آج وہ منظر سے غائب ہے۔ پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ ایک سزا یافتہ شخص نہ صرف پارٹی چلائے بلکہ ملک بھی چلائے، جبکہ عدالتوں نے اس بارے میں فیصلہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے، لیکن صوبائی حکومت آج بھی طالبان رجیم سے مذاکرات کی حامی ہے۔ جو لوگ ریاست کے خلاف بندوق اٹھا کر ہمیں اور ہمارے بچوں کو شہید کر رہے ہوں، اُن سے کیا بات چیت کی جائے؟۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews سہیل آفریدی عمران خان فیصل کریم کنڈی گورنر خیبرپختونخوا گورنر راج وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • امریکا چاہتا ہے کہ یوکرین ڈونباس سے مکمل دستبردار ہو جائے، زیلنسکی
  • پاکستان یاسین ملک کا مقدمہ اقوام متحدہ میں اٹھائے: مشعال ملک
  • پاکستان سے یاسین ملک کا مقدمہ اقوام متحدہ میں اٹھائے ‘مشعال ملک
  • پاکستان یاسین ملک کا مقدمہ اقوام متحدہ میں اٹھائے، مشعال ملک
  • مشعال ملک کا ریاست پاکستان سے بھارت میں قید یاسین ملک کا مقدمہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا مطالبہ
  • کشمیر میں کیمیکل ہتھیاروں سے لوگوں کو شہید کیا جا رہا ہے: مشعال ملک
  • تحریک تحفظ آئین پاکستان کا ہنگامی اجلاس، کے پی میں گورنر راج کی صورت میں مزاحمت کا عزم
  •  یاسین ملک کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا، مشعال ملک کا دعویٰ
  • وفاق سے عدم تعاون کی صورت میں گورنر راج ناگزیر ہوگا، فیصل کریم کنڈی نے خبردار کردیا