2025-12-12@08:05:38 GMT
تلاش کی گنتی: 15

«نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف»:

    سعودی عرب کے نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف اور پرنس محمد بن سلمان رائل ریزرو ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے مشترکہ طور پر 35 نایاب اور معدوم ہونے کے خطرے سے دوچار جانوروں کی فطرت میں واپسی کا عمل مکمل کیا، جس کا مقصد حیاتیاتی تنوع کو فروغ دینا، ماحولیاتی توازن کو بحال کرنا اور ای کو ٹورزم کو بڑھانا ہے۔ مركز الحياة الفطرية يطلق 35 كائنًا فطريًّا بمحمية الأمير محمد بن سلمان الملكية. – 10 من ظباء الإدمي.– 5 من النعام.– 20 من طائر الحبارى. pic.twitter.com/vzM1yx4KPp — مجتمعنا (@KSASociety) December 10, 2025 اس پروگرام کے تحت 10 عربین اوریکس، 5 شترمرغ، اور 20 ہوبارا بسٹارڈز کو دوبارہ فطری ماحول میں چھوڑا گیا۔ یہ اقدام نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف کی...
    پنجاب میں جنگلی حیات کے غیر قانونی شکار، خرید و فروخت یا کسی بھی طرح کے نقصان پہنچانے والوں کے خلاف اب سخت کارروائی کی جائے گی۔ نئے قانون کے تحت نہ صرف شکار شدہ جانور یا پرندے کا محکمانہ معاوضہ ادا کرنا ہوگا بلکہ شکار کے دوران استعمال ہونے والی گاڑی، موٹر سائیکل، اسلحہ یا دیگر آلات پر بھی بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ تاہم ماہرینِ جنگلی حیات نے وائلڈ لائف ایکٹ میں کی گئی حالیہ ترامیم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ان تبدیلیوں سے تحفظِ جنگلی حیات کے بجائے نقصان کا اندیشہ ہے۔ ماہر جنگلی حیات اور سابق اعزازی گیم وارڈن بدر منیر نے کہا کہ وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، سینئر وزیر...
    پشاور: چیف کنزرویٹر وائلڈ لائف خیبر پختونخوا نے صوبے بھر میں روسی فاختہ کے شکار کے سیزن کے باضابطہ آغاز کا اعلان کیا ہے، فیصلہ حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لیے مرتب کردہ مؤثر حکمتِ عملی کے تحت کیا گیا ہے۔ اس موقع پر محکمہ جنگلات و جنگلی حیات خیبر پختونخوا کے ترجمان لطیف الرحمٰن نے بتایا کہ یہ اجازت خیبر پختونخوا وائلڈ لائف اینڈ بائیو ڈائیورسٹی (تحفظ، بقا، نگہداشت و انتظام) ایکٹ 2015 کے مطابق دی گئی ہے۔ محکمہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق روسی فاختہ کا شکار 31 اکتوبر 2025 تک صرف جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے روز کیا جا سکے گا۔ اس شکار میں صرف وہ شکاری حصہ لے سکیں گے جو...
    تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں واقع مشہور سفاری ورلڈ اوپن ایئر زو میں بدھ کے روز ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جب 58 سالہ تجربہ کار ملازم  جیان رنگکھاراسی شیروں کے جھُرمٹ میں آ کر ہلاک ہوگئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق رنگکھاراسی، جو 20 برس سے زائد عرصے سے چڑیا گھر میں خدمات انجام دے رہے تھے، مبینہ طور پر حفاظتی اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی گاڑی سے باہر نکل آئے۔ اسی دوران شیروں نے ان پر حملہ کر دیا، جو تقریباً 15 منٹ تک جاری رہا۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت: بپھرے ہوئے ہاتھی کے حملے میں جرمن سیاح ہلاک عینی شاہدین کے مطابق بعض سیاحوں نے گاڑی کے ہارن بجا کر اور شور مچا...
    لاہور: لاہور میں ملتان روڈ پر راوی کنارے واقع ایک فارم ہاؤس میں سیلابی پانی میں پھنسے چھ شیروں کو وائلڈ لائف رینجرز اور وائلڈ لائف ریسکیو فورس نے کامیاب آپریشن کے دوران بحفاظت نکال لیا۔ سیکریٹری جنگلی حیات مدثر ریاض کی نگرانی میں ہونے والے اس آپریشن میں طوفانی بارش اور پانی کے دباؤ کے باوجود رینجرز نے جانفشانی سے فرائض انجام دیے۔ ترجمان کے مطابق یہ ایک نہایت مشکل اور حساس کارروائی تھی جس میں چار کشتیاں اور ویٹنری ڈاکٹرز بھی شریک تھے، شیروں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے بعد فوری طور پر ان کا میڈیکل چیک اپ کیا گیا اور ان کی صحت کی مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس آپریشن نے نہ صرف...
    — فائل فوٹو  جوڈیشل مجسٹریٹ حسن سرفراز چیمہ نے جوہر ٹاؤن میں بچوں پر شیر کے حملے کے کیس میں شیر کو سفاری پارک منتقل کرنے کا تحریری حکم جاری کردیا۔محکمہ وائلڈ لائف نے حملہ آور شیر کو قبضے لے لیا۔ لاہور: جوہر ٹاؤن میں شیر کا خاتون اور بچوں پر حملہ، ویڈیو منظر عام پر آگئیلاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں واقع فارم ہاؤس کے شیر نے حملہ کرکے خاتون اور دو بچوں کو زخمی کردیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔ وائلڈ لائف انسپیکٹر نے افریقی شیر کو سفاری پارک منتقل کرنے کی استدعا کی تھی۔وائلڈ لائف انسپیکٹر نے بتایا کہ افریقی شیر کو 3 جولائی کی رات ملزم کے قبضے سے تحویل...
    لاہور کے علاقے جوہرٹاؤن میں واقع شاہ دی کھوئی کے فارم ہاؤس میں موجود شیر دیوار پھلانگ کر گلی میں کودا اور حملہ کردیا جس میں 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جوہر ٹاؤن میں قائم فارم ہاؤس میں موجود شیر دیوار پھلانگ کر گلی میں کودا اور پھر راہ گیر خاتون و دو بچوں پر حملہ کیا۔ حملے کی زد میں آنے والے دو بچوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے، تینوں زخمیوں کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق فارم ہاؤس میں رکھے شیر کا جنگلہ کھلا رہ گیا تھا۔ دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے وائلڈ...
    ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر ہونے کے بعد پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والے بھارتی اینکرارنب گوسوامی کی چیخیں نکل گئیں۔امریکی صدر کے اعلان کے بعد ارنب گوسوامی نے کہا کہ ہم آزاد ملک ہیں ، ڈونلڈ ٹرمپ کیسے ہمیں ڈکٹیشن دے رہا ہے ، امریکی صدر نے سیز فائر کا اعلان کر کے اپنے حدود سے تجاوز کیا ، ان کے پاس اس اعلان کا مینڈیٹ نہیں تھا، جب بھارت راضی نہیں ہے تو امریکی صدر کا خود سے اعلان کرنا نہیں بنتا تھا ۔ ارنب گوسوامی نے کہا کہ میں امریکی صدر کا احترام کرتا ہوں لیکن انہیں گراونڈ پر صورتحال کا نہیں پتہ ۔ ابھی تھوڑے دن پہلے امریکی صدر کہہ رہے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے درمیان جمعہ کو وائٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں روس یوکرین جنگ سے متعلق گرما گرم بحث ہوئی۔ اسی دوران وائٹ ہاؤس میں یوکرین کی خاتون سفارتکار بھی بیٹھی تھیں جو دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی بحث کے دوران کافی بے چین نظر آئیں جن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ یوکرائنی سفارتکار اوکسانا مارکارووا کی ایک ویڈیو آن لائن گردش کر رہی ہے، جس میں وہ مایوسی کے ساتھ پریشان کن ردعمل ظاہر کرتی دکھائی دیں۔ ویڈیو میں اوکسانا مارکارووا کو اپنے سر پر ہاتھ رکھتے ہوئے شرمندہ ہوتے دکھایا گیا جو واضح طور پر دونوں رہنماؤں کے درمیان بحث کی وجہ سے ہوا۔...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کو 23 لاکھ وفاقی ملازمین کو فارغ کرنے کا ہدف دے دیا ہے جس کے بعد کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ایلون مسک نے وفاقی ملازمین کو ای میلز بھیجیں، ای میل میں ان سے استفسار کیا گیا تھا کہ انہوں نے پچھلے ہفتے میں کونسے کام کیے۔ ساتھ ہی انہیں یہ بھی حکم دیا گیا تھا ای میل کا جواب دیں ورنہ نوکری سے برخاست کیے جاؤ گے۔ اس ای میل کے بعد ایف بی آئی سمیت چند محکموں نے اپنے ملازمین کو ای میل کا جواب دینے سے روک دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ’کارکردگی بتاؤ نہیں تو گھر جاؤ‘، امریکی فیڈرل ایجنسیوں کو ایلون مسک کا حکم...
    لاہور سفاری زو میں وائلڈ لائف تھیٹر کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کا مقصد شہریوں میں جنگلی حیات سے محبت اور ان کے تحفظ کا شعور اجاگر کرنا ہے۔ یہ منفرد تھیٹر پلے ہر ہفتہ اور اتوار کو پیش کیا جائے گا اور تقریباً 100 دن تک جاری رہے گا۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب وائلڈ لائف، مدثر ریاض ملک کا کہنا ہے کہ سفاری پارک محض تفریح کا مقام نہیں بلکہ ایک تعلیمی مرکز بھی ہے، جہاں لوگوں، خاص طور پر بچوں کو جنگلی حیات کے بارے میں آگاہ کیا جا سکتا ہے۔ اس تھیٹر کے ذریعے جانوروں کی اقسام، ان کی خصوصیات اور قدرتی ماحول میں ان کے طرزِ زندگی کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔ پہلے ہی...
    جلو وائلڈ لائف پارک میں اتوار کی صبح اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب ایک سفید ٹائیگر اچانک اپنے پنجرے سے باہر نکل آیا۔ محکمہ وائلڈ لائف کے عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹائیگر کو بے ہوش کر کے بحفاظت واپس پنجرے میں منتقل کر دیا۔ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور ریجن ڈاکٹر غلام رسول کے مطابق، یہ واقعہ صبح 9 بجے اس وقت پیش آیا جب شیروں کی دیکھ بھال پر مامور ملازم شریف مسیح نے مبینہ طور پر جان بوجھ کر پنجرے کا دروازہ کھلا چھوڑ دیا جس کے نتیجے میں ٹائیگر باہر نکل آیا۔ اس غیر ذمہ دارانہ حرکت پر شریف مسیح کے خلاف...
    لاہور کے معروف ٹک ٹاکر رجب بٹ سے برآمد ہونے والا شیر کا بچہ اب مستقل طور پر لاہور سفاری زو میں ہی رہے گا جب کہ محکمہ وائلڈ لائف نے عدالت کے فیصلے کے مطابق اسے سفاری زو کے حوالے کر دیا ہے تاکہ اس کی مناسب دیکھ بھال ہو سکے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف لاہور ریجن ڈاکٹر غلام رسول کے مطابق یہ شیر کا بچہ رجب بٹ کے قبضے سے برآمد کیا گیا تھا۔ رجب بٹ نے دعویٰ کیا کہ یہ بچہ انہیں تحفے میں دیا گیا تھا، تاہم قانون کے مطابق کسی بھی غیر قانونی ملکیت پر کارروائی کی جاتی ہے، چونکہ یہ بچہ رجب بٹ کے گھر سے قبضے میں لیا گیا تھا، لہٰذا اسے کلیم کرنے کا حق...
۱