لاہور ہائیکورٹ نے پارک میں درخت کاٹنے پر ایل ڈی اے آور پی ایچ اے کو کام سے روک دیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
لاہور:
لاہور ہائیکورٹ نے گلبرگ تھری کے پارک میں ایل ڈی اے آور پی ایچ اے کو کام سے روک دیا۔
جسٹس شاہد کریم نے اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی تدارک کیس کی سماعت کی، وکیل نے عدالت کو بتایا کہ گلبرگ تھری کے پارک سے درخت کاٹے گئے ہیں جبکہ غالب مارکیٹ پارک میں تجاوزات اب بھی موجود ہیں، عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر ایل ڈی اے اور پی ایچ اے رپورٹ پیش کریں۔
عدالت نے کہا کہ اورنج لائن بن چکی ہے، روڈا بننے جا رہا ہے پتہ نہیں کیا ہوگا؟، ڈویلپمنٹ ہوسکتی ہے مگر گرین ڈویلپمنٹ بھی کوئی چیز ہے۔
جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ ناصر باغ کی ایک تاریخی حیثیت ہے، ہمارے پاس ناصر باغ پارکنگ پلازہ پروجیکٹ چیلنج نہیں ہوا، عدالت نے ڈی جی ایل ڈی اے کو ممبر جوڈیشل کمیشن سے میٹنگ سے ہدایت کردی۔
عدالت نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ کوئی بھی این جی اوز کو ساتھ ملا کر درختوں کو ٹرانسپلاٹ کردے، پی ایچ اے کو اس حوالے سے جامع پالیسی وضع کرنی چاہئے۔
عدالت نے کہا کہ پارکس میں پیڈل کورٹس بنائے جانے چاہئیں، عدالت نے وکیل کو ہدایت دی کہ ڈی جی پی ایچ اے کو کہیں کہ ایک ماہر سے مشاورت کریں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پی ایچ اے کو ایل ڈی اے نے کہا کہ عدالت نے
پڑھیں:
لاہور میں وین ڈرائیور سے بدتمیزی ٹریفک وارڈن کو مہنگی پڑ گئی
لاہور میں نجی کوریئر کمپنی کی وین کے ڈرائیور سے بدتمیزی کرنے پر ٹریفک وارڈن کو معطل کر دیا گیا۔
سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایس پی صدر کو انکوائری کا حکم دے دیا۔
ٹریفک پولیس افسر کا کہنا تھا کہ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں مزید کارروائی ہوگی، شہریوں سے حسنِ سلوک پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
سی ٹی او لاہور نے ٹریفک پولیس میں نظم و ضبط اور عوامی احترام اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ اختیارات کے ناجائز استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی، انکوائری مکمل ہونے پر حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں گے۔
شہری کے مطابق ٹریفک وارڈن نے رکنے کا اشارہ کیا لیکن اشارہ نظر نہیں آیا، تاہم آگے جا کر رکا جس پر ٹریفک وارڈن نے گاڑی کے اندر سوار ہو کر تشدد کا نشانہ بنایا اور گالم گلوچ کی۔ موقع پر وارڈن نے آن لائن چالان بھی جمع کروایا۔