ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر ہونے کے بعد پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والے بھارتی اینکرارنب گوسوامی کی چیخیں نکل گئیں۔امریکی صدر کے اعلان کے بعد ارنب گوسوامی نے کہا کہ ہم آزاد ملک ہیں ، ڈونلڈ ٹرمپ کیسے ہمیں ڈکٹیشن دے رہا ہے ، امریکی صدر نے سیز فائر کا اعلان کر کے اپنے حدود سے تجاوز کیا ، ان کے پاس اس اعلان کا مینڈیٹ نہیں تھا، جب بھارت راضی نہیں ہے تو امریکی صدر کا خود سے اعلان کرنا نہیں بنتا تھا ۔ ارنب گوسوامی نے کہا کہ میں امریکی صدر کا احترام کرتا ہوں لیکن انہیں گراونڈ پر صورتحال کا نہیں پتہ ۔ ابھی تھوڑے دن پہلے امریکی صدر کہہ رہے تھے کہ وہ اس معاملے میں  نہیں پڑیں گے اور اب وہ دونوں ملکوں میں سیز فائر کا اعلان کر رہے ہیں میں امریکی  صدر کے اس اعلان کی شدید مزمت کرتا ہوں۔ امریکی صدر کو بیک ڈور چینل اور سفارتکاری کا نہیں پتہ ، رات کو کہاں پربات چیت ہوئی اور کس نے انہیں اس اعلان کا مینڈیٹ دیا ، میں ٹرمپ کے اس اعلان کو  سنجیدہ نہیں لیتا۔

کراچی: اورنگی میں اے ٹی ایم سے چوری کرنے والا ملزم گرفتار

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: امریکی صدر اس اعلان سیز فائر

پڑھیں:

سیز فائر کا اعلان، ملکی فضائی حدود کھل گئیں

اسلام آباد:پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کے اعلان کے بعد ملکی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کیلئے مکمل طور پر کھول دی گئی۔
پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کیلئے مکمل طور پر بحال کردی گئی۔
امریکا سمیت دیگر ممالک کی کوششوں سے پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر ہوگیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور بھارتی وزارت خارجہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ساڑھے 4 بجے سے سیز فائر کا اطلاق ہوگا۔
پاکستان نے بھارت کے ساتھ کشیدہ صورتحال کے باعث ملک کے فضائی حدود بند کی تھی، جسے اب ہر قسم کی پروازوں کیلئے مکمل طور پر بحال کردیا گیا ہے۔
ایئرپورٹس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ملک کے تمام ایئرپورٹس معمول کے فلائٹ آپریشن کیلئے دستیاب ہیں۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • آپریشن سندور دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے،ارنب گوسوامی ،ابھیشیک شرما کاانکشاف
  • سیز فائر کا اعلان پاکستان کی بڑی کامیابی کیسے ہے؟
  • ٹرمپ کی جانب سے پاک بھارت جنگ بندی کے اعلان پر بھارتی میڈیا سیخ پا
  • ’امریکی صدر جنگ بندی کا دعویٰ کرنے والے کون ہوتے ہیں‘، بھارتی میڈیا نے ٹرمپ پر سوال اٹھا دیا
  • سیز فائر کا اعلان، ملکی فضائی حدود کھل گئیں
  • پاکستان اور بھارت جنگ بندی کے لیے تیار ہوگئے؛ ڈونلڈ ٹرمپ
  • بھارت اور پاکستان سیز فائر پر تیار ہوگئے ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
  • حامد میر نے بھارتی اینکر پرسن ارنب گوسوامی کو کھلا چیلنج دے دیا
  • سعو دی عرب میں ولادیمیر پیوٹن سے ممکنہ ملاقات شیڈول میں نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ