پاکستان اور بھارت جنگ بندی کے لیے تیار ہوگئے؛ ڈونلڈ ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پاک بھارت کشیدگی پر بڑا اعلان سامنے آیا ہے۔
صدر ڈونڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اعلان کیا کہ رات گئے فریقین کے ساتھ طویل بات چیت کے بعد پاکستان اور بھارت نے فوری جنگ بندی پر متفق ہوگئے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ دونوں ممالک اور ان کے عوام کو مبارک باد دیتا ہوں۔ جنگ بندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ممالک کا جنگ بندی کا فیصلہ دانشمندانہ ہے جس کے لیے ثالث کا کردار امریکا نے ادا کیا۔
صدر ٹرمپ نے اس معاملے پر توجہ دینے اور معاملے کو سلجھانے پر فریقین کا شکریہ بھی ادا کیا۔
امریکی صدر کا پاک بھارت جنگ بندی کا اعلان اُس وقت سامنے آیا ہے جب گزشتہ شب پاک فوج نے بھارت پر میزائل حملہ کیا جس میں بھارت کا بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔
قبل ازیں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا تھا کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران نائب صدر وانس اور میں نے بھارت اور پاکستانی قیادت کے ساتھ بات چیت کی۔
مارکو روبیو کے بقول بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول، پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف، چیف آف آرمی اسٹاف عاصم منیر اور عاصم ملک گفتگو میں شامل رہے۔
مارکو روبیو نے مزید کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ بھارت اور پاکستان کی حکومتوں نے فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا اور ایک غیر جانبدار مقام پر وسیع مسائل پر بات چیت شروع ہوگئی۔
خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے گزشتہ ماہ کے آخر میں ہونے والے پہلگام حملے کے بعد ہونے والی بھارتی جارحیت سے جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر
پڑھیں:
پاکستان اور بھارت جنگ بندی پر متفق: امریکی صدر ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت فوری جنگ بندی پر متفق ہوگئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت امریکا کی ثالثی کے نتیجے میں ممکن ہوئی ہے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ممالک نے مکمل اور فوری سیز فائر پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے پاکستان اور بھارت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں نے ہوش مندی اور دانشمندی کا مظاہرہ کیا ہے پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی جنگ بندی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک نے فوری سیز فائر پر اتفاق کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ امن کا خواہاں رہا ہے، تاہم ملکی خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا یاد رہے کہ بھارت نے 6 اور 7 مئی کی رات پاکستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں پر حملے کیے تھے جن کا پاکستان نے بھرپور جواب دیا۔ جوابی کارروائی میں پاکستان نے بھارت کے متعدد ائیر بیسز، جنگی طیارے اور سائبر نظام کو نشانہ بنایا۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں بجلی کا نظام مفلوج ہوگیا جبکہ بھارتی ملٹری سیٹلائٹ بھی غیر فعال کردیا گیا وزیراعظم شہباز شریف نے اس کامیاب دفاعی کارروائی پر افواج پاکستان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا، جس کا منہ توڑ جواب دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان امن چاہتا ہے، مگر کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا عالمی مبصرین کے مطابق یہ سیز فائر ایک مثبت پیش رفت ہے، تاہم دونوں ممالک کے درمیان پائیدار امن کے لیے مسلسل سفارتی کوششیں ناگزیر ہیں۔