آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی وزیر خارجہ کا رابطہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
ویب ڈیسک: پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدہ صورت حال پر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
ٹیلیفونک گفتگو میں مارکو روبیو نے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرانے میں تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے زور دیا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے تحمل اور سفارتی ذرائع سے معاملات حل کرنا ضروری ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب سے جاری جارحیت کے جواب میں آپریشن "بنیان المرصوص" کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت بھارتی فوجی تنصیبات کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی
ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے صرف ان فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جہاں سے بھارت نے پاکستان اور آزاد کشمیر میں حملے کیے تھے۔
حکومتی و عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان غیر فوجی اہداف سے اجتناب کرتے ہوئے صرف دفاعی حکمت عملی کے تحت کارروائیاں کر رہا ہے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
آرمی چیف سے امریکی وزیرخارجہ کا رابطہ، پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کیلیے تعاون کی پیشکش
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیوکا ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں امریکی وزیرخارجہ نے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے تعاون کی پیشکش کی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق مارکو روبیو نے مستقبل میں تنازعات سے بچنےکےلیےامریکا کی طرف سے تعمیری معاونت کی پیشکش کی ہے۔
واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان میں 3 ایئر بیسز پر میزائل داغے ہیں، تاہم پاکستان کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے ان میزائل حملوں کو ناکام بنا دیا جس کے جوابی کارروائی میں پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص لانچ کر کے بھارت کی تین ایئر بیسزسمیت متعدد ایئر فیلڈز کو تباہ کر دیا۔