وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے صدارتی محل باکو میں ملاقات کی۔ اس موقعے پر چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کوخوبصورت بنانے کے لیے آذر بائیجان اورسی ڈی اے کے درمیان شانداراشتراک

پرائم منسٹر آفس کی ایک پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر کو یوم فتح کی تقریب میں شرکت کی دعوت دینے پر شکریہ ادا کیا اور آذربائیجان کی حکومت و عوام کو اس تاریخی موقع پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آرمینیا کے خلاف قرہ باغ کی آزادی کی 44 روزہ جنگ میں آذربائیجان کی تاریخی فتح نہ صرف بہادری کی علامت ہے بلکہ خود ارادیت کے حق کے لیے جدوجہد کرنے والے مظلوم عوام خصوصاً مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین کے عوام کے لیے امید کی ایک روشن کرن ہے۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لیا اور سیاسی، تجارتی، توانائی، سرمایہ کاری، روابط اور دفاعی تعاون کے شعبوں میں تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔

مزید پڑھیے: فیلڈ مارشل عاصم منیر کو آذربائیجان کے اعلیٰ فوجی اعزاز سے نواز دیا گیا

وزیراعظم نے صدر الہام علییف کو اپنی سہولت کے مطابق دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے صدر نے خوش دلی سے قبول کر لیا۔

شہباز شریف نے صدر علییف کو آرمینیا کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کرنے پر سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام خطے میں دیرپا امن و استحکام کی راہ ہموار کرے گا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

صدر الہام علییف نے قرہ باغ کے علاقے پر غیر قانونی قبضے کے خلاف آذربائیجان کی منصفانہ جدوجہد میں پاکستان کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے جنوبی ایشیا میں علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو بھی سراہا۔

یہ بھی پڑھیے: ترکیہ اور آذربائیجان ہمیشہ پاکستان کا ساتھ کیوں دیتے ہیں؟

ترجمان کے مطابق دونوں ممالک نے اتفاق کیا کہ باہمی تعاون کو مزید بڑھا کر اسے اسٹریٹجک شراکت داری میں بدلنے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییف آذر بائیجان چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر وزیراعظم محمد شہباز شریف.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: آذربائیجان کے صدر الہام علییف چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر وزیراعظم محمد شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے صدر شہباز شریف نے فیلڈ مارشل کے لیے

پڑھیں:

مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل

مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے بااثرمسلمانوں کی فہرست میں شامل،اردن کے رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹرنے 2025 کے لیے 500 بااثر مسلمانوں کی فہرست جاری کردی۔اس فہرست میں سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای، ترک صدر رجب طیب اردوان، سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد محمد بن سلمان اور برکینا فاسو کے صدر کیپٹن ابراہیم ترورے جیسی اہم شخصیات شامل ہیں۔جریدے کے مطابق قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سرفہرست پہلے نمبر پر ہیں۔ ان کے بعد معروف عالم مفتی تقی عثمانی کا نمبر ہے۔اس فہرست میں ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم، آذربائیجان کے صدر الہام علیوف، ترک انٹیلی جنس چیف ابراہیم قالن، حماس کے رہنما خالد مشعل اور شام کے صدر احمد الشعرا بھی شامل ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف، صحافی حامد میر،امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان،ڈاکٹر عمر سیف اور دیگر پاکستانی بھی اس فہرشت میں موجود ہیں ۔ملالہ یوسفزئی کو بھی 2025 کے دنیا کے بااثر ترین مسلمانوں میں شامل کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی صدر آذربائیجان سے ملاقات، یوم فتح پر مبارکباد دی
  • آذربائیجان کے یومِ فتح کی تقریب میں شرکت کیلئے وزیراعظم، باکو پہنچ گئے
  • شہباز شریف کا باکو پہنچنے پر شاندار استقبال، آذربائیجان کے یومِ فتح کی تقریب میں شرکت کریں گے
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بہترین قیادت فراہم کی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • برطانوی چیف آف جنرل سٹاف کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
  • برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
  • صدر آذربائیجان کا شہباز شریف کو فون، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کو یوم فتح تقریبات کی دعوت
  • مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
  • آذربائیجان کے صدر کی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو وکٹری ڈے پریڈ میں شرکت کی دعوت