شہباز شریف کا باکو پہنچنے پر شاندار استقبال، آذربائیجان کے یومِ فتح کی تقریب میں شرکت کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
وزیراعظم محمد شہباز شریف جمعہ کے روز آذربائیجان کے دارالحکومت باکو پہنچ گئے، جہاں وہ صدر الہام علییف کی دعوت پر آذربائیجان کے یومِ فتح کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل عاصم منیر کو آذربائیجان کے اعلیٰ فوجی اعزاز سے نواز دیا گیا
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
ہیڈر علییف انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آذربائیجان کے پہلے نائب وزیراعظم یعقوب ایوبوف، نائب وزیر خارجہ فاریز رزایف، پاکستان کے سفیر قاسم محی الدین اور سفارتی عملے نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔
دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف صدر الہام علییف سے دوطرفہ ملاقات بھی کریں گے جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آذربائیجان پاکستان شہباز شریف وزیراعظم یوم فتح.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان شہباز شریف یوم فتح آذربائیجان کے شہباز شریف
پڑھیں:
27 ویں آئینی ترمیم؛ وزیراعظم آج اتحادی جماعتوں کے قائدین سے ملاقات کریں گے
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف 27 ویں آئینی ترمیم کے سلسلے میں آج اتحادی جماعتوں کے قائدین سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق 27 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے اہم ملاقات آج شام وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی، جس میں مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کی جائے گی۔
ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف تمام اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کو 14 نومبر کو قومی اسمبلی سے منظور کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف اتحادی جماعتوں سے مشاورت کریں گے اور اس حوالے سے تمام وزرا و ارکان پارلیمنٹ کے غیر ملکی دورے بھی منسوخ کردیے گئے ہیں۔
علاوہ ازیں اسپیکر قومی اسبلی نے تمام جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں سے مشاورت کی ہے جب کہ اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے اور شیڈول کی بھی منظوری دے دی گئی ہے، تاہم اجلاس میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈرز نے شرکت نہیں کی۔