اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نامزد اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں اسد قیصر، علامہ راجہ ناصر عباس کی مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اپوزیشن رہنماؤں کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں27 ویں آئینی ترمیم پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات کا مقصد ستائیسویں آئینی ترمیم کے حوالے سے اپوزیشن الائنس کو مضبوط کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں سینیٹرعلامہ راجہ ناصر عباس، سابق وفاقی وزیراسعد محمود اور جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری بھی شریک تھے، سیاسی رہنماؤں نے موجودہ ملکی حالات، پارلیمانی امور اور اپوزیشن جماعتوں کے کردار پر مشاورت کی۔

27 ویں آئینی ترمیم کا معاملہ: پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات کو موجودہ سیاسی ماحول میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما رابطوں میں ہیں اور قومی سطح پر اتفاقِ رائے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔
 

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوگئی، آئینی ترمیم منظور ہوتی نظر آرہی ہے، فیصل واوڈا

سینیئر سیاستدان فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں 27ویں آئینی ترمیم پر بات ہوئی ہے، جس پر انہوں نے کہاکہ میں جائزہ لینے کے بعد کوئی فیصلہ کروں گا۔

سربراہ جے یو آئی سے ملاقات کے بعد اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہاکہ مجھے 27ویں آئینی ترمیم منظور ہوتی نظر آرہی ہے۔ مولانا فضل الرحمان پہلے مجوزہ ترامیم کو دیکھیں گے اور سمجھیں گے۔

انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے، ان سے ملاقات ہوتی رہتی ہے، وہ بڑے مضبوط سیاستدان ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ آپ 27ویں آئینی ترمیم کے لیے بے تاب ہو رہے ہیں، میں تو 28ویں ترمیم کی تیاری کررہا ہوں۔

فیصل واوڈا نے کہاکہ آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے نمبر زیادہ ہی ہیں، لیکن مولانا فضل الرحمان کے ساتھ نمبرز کی بات نہیں کی۔

انہوں نے کہاکہ اٹھارویں آئینی ترمیم کو رول بیک کرنے کی خبریں درست نہیں، جو بھی ہوگا اتفاق رائے سے ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کا پاکستان کی سیاست میں اہم کردار ہے، اور ملک کی بقا کے لیے ہمیں ان کا ساتھ چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی اگر اچھی سیاست کرتی ہے تو اس معاملے پر ان سے بھی مشاورت ہونی چاہیے، لیکن اگر منفی سیاست کریں گے تو پھر پھینٹا لگے گا۔

فیصل واوڈا نے کہاکہ ہم سہیل آفریدی نوجوان وزیراعلیٰ ہیں، ہم ان کا خیرمقدم کرتے ہیں، لیکن اگر کوئی اسلام آباد میں آکر احتجاج کرے گا تو پارٹی پر پابندی کے ساتھ ساتھ صوبے میں گورنر راج کا آپشن بھی موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہمیں اپنی افواج کو انرجی دینے کی ضرورت ہے، سائبر جنگ، بیانیے کی جنگ اورمعیشت کی جنگ بھی ہوتی ہے، افواج مضبوط ہوں گی تو ملک کا دفاع مضبوط ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ ملکی دفاع کو مضبوط کرنے کے لیے جو ترامیم چاہیے ہوں گی وہ ہو جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آئینی ترمیم حکومت سینیئر سیاستدان فوج فیصل واوڈا مولانا فضل الرحمان وزیراعظم پاکستان وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • 27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم  کی اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے مشاورت
  • 27 ویں ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف آج اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے
  • 27 ویں آئینی ترمیم؛ وزیراعظم آج اتحادی جماعتوں کے قائدین سے ملاقات کریں گے
  • ستائیسویں آئینی ترمیم؛ وزیراعظم آج اتحادی جماعتوں کے قائدین سے ملاقات کریں گے
  • فضل الرحمان سے اپوزیشن اتحاد کے وفد کی ملاقات، کیا بات چیت ہوئی؟ اسد قیصر نے بتا دیا
  • مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوگئی، آئینی ترمیم منظور ہوتی نظر آرہی ہے، فیصل واوڈا
  • آئینی ترمیم پر مشاورت کیلئے سینیٹر فیصل واوڈا کی فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد
  • 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کو اہم ٹاسک دے دیا گیا
  • پی ٹی آئی کا 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف مزاحمت کا فیصلہ