ایف آئی اے کا یوٹرن، شبر زیدی کے خلاف مقدمہ واپس لینے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 31st, October 2025 GMT
اسلام آباد:
ایف آئی اے نے یوٹرن لیتے ہوئے سابق چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی کے خلاف درج مقدمہ واپس لینے کے لیے اپنے ڈپٹی ڈائریکٹر کرائم کراچی زون کو خط لکھ دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق درج ایف آئی آر نمبر 32 کے حوالے سے لیگل کمنٹس، سی ایف آر کے عنوان سے مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔
مراسلہ ایف آئی اے ڈائریکٹر کراچی زون کی اجازت سے ایف آئی اے ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل کے نام جاری کیا گیا ہے جس میں عدالت میں مقدمہ منسوخ کرکے رپورٹ پیش کرنے کی اجازت مانگی گئی ہے۔
مراسلے میں مقدمہ منسوخ کرنے یا سی کلاس کرنے کی اجازت بھی طلب کرلی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ مقدمہ میں نامزد شبر زیدی، ایف بی آر حکام اور نجی بینک ملازمین کا نام نکالا جائے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کیخلاف مالی بے ضابطگیوں کا الزام، ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرلیا
ایف آئی اے نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو یعنی ایف بی آر کے سابق چیئرمین شبر زیدی کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی آر ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن سرکل کراچی میں درج کی گئی، جس میں شبر زیدی پر بطور چیئرمین ایف بی آر اپنے اختیارات سے تجاوز کرنے اور بھاری مالی بے ضابطگیوں کی منظوری دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
ایف آئی اے کی ابتدائی رپورٹ میں 16 ارب روپے کی غیر مجاز ادائیگیوں کا انکشاف کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے متن کے مطابق یہ رقم مختلف نجی کمپنیوں، جن میں حبیب بینک لمیٹڈ، اینگرو کارپوریشن، ڈی جی خان سیمنٹ اور دیگر کاروباری ادارے شامل ہیں، کو ری فنڈ کی مد میں ادا کی گئی۔
تحقیقات میں کہا گیا ہے کہ یہ ادائیگیاں ایف بی آر کے متعلقہ قوانین اور مالی ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کی گئیں۔
مزید پڑھیں:
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایف بی آر کے بعض افسران اور بینک حکام نے بھی اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، جس سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا۔
ایف آئی اے نے مقدمہ درج ہونے کے بعد ریکارڈ طلب کرلیا ہے جبکہ تحقیقات کا دائرہ کار ان کمپنیوں تک بھی وسیع کیے جانے کا امکان ہے جنہیں ری فنڈز دیے گئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اینگرو کارپوریشن حبیب بینک لمیٹڈ ڈی جی خان سیمنٹ ری فنڈز شبر زیدی فیڈرل بورڈ آف ریونیو قومی خزانے کراچی دبئی پولیس نے 3 سالہ بچی کی پولیس افسر بننے کی انوکھی خواہش پوری کر دی
دبئی پولیس نے 3 سالہ بچی کی پولیس افسر بننے کی انوکھی خواہش پوری کر دی