ماہرہ خان اپنی بہو کو کون سا خاص تحفہ دینے والی ہیں؟ جواب نے مداحوں کو حیران کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی شادی کی "دعائے خیر" کا جوڑا مستقبل میں اپنی بہو کو دیں گی۔
سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کے ایک انٹرویو کا کلپ وائرل ہورہا ہے، جس میں وہ اپنی شادی کی تقریبات اور ملبوسات کے بارے میں گفتگو کر رہی ہیں۔
ماہرہ خان نے بتایا کہ اُن کی شادی کی تقریبات کا آغاز دعائے خیر سے ہوا تھا، جو اُن کی والدہ کی خواہش پر گھر میں منعقد کی گئی تھی۔ اس تقریب میں معروف شاعرہ زہرہ نگاہ نے دعا کروائی تھی۔
اداکارہ کے مطابق، "دعائے خیر کی تقریب میرے لیے بہت خاص تھی۔ میرا لباس ڈیزائنر عمر سعید نے حیدرآبادی انداز میں تیار کیا تھا۔ میں نے اس کے ساتھ ہلکا میک اپ، پھولوں کے گہنے اور چوٹی باندھی تھی۔"
View this post on InstagramA post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)
ماہرہ خان نے مزید کہا، "یہ جوڑا میرے دل کے بہت قریب ہے، اور میں چاہتی ہوں کہ جب میرا بیٹا شادی کرے تو یہ جوڑا میں اپنی بہو کو دوں، تاکہ وہ جانے کہ اس لباس میں کتنی محبت اور جذبات شامل ہیں۔"
واضح رہے کہ ماہرہ خان نے اکتوبر 2023 میں کاروباری شخصیت سلیم کریم سے دوسری شادی کی تھی، جبکہ پہلی شادی سے اُن کا ایک بیٹا اذلان ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ماہرہ خان نے شادی کی
پڑھیں:
مچھلی کے تیل کے کیپسولز، صحت کے لیے حیران کن نیا فائدہ سامنے آگیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مچھلی کے تیل کو ہمیشہ سے دل کی صحت کے لیے مفید سمجھا جاتا رہا ہے، مگر نئی طبی تحقیق میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ یہ مزاج اور دماغی صحت پر بھی مثبت اثر ڈال سکتا ہے۔
برٹش جرنل آف نیوٹریشن میں شائع تحقیق کے مطابق اومیگا 3 فیٹی ایسڈز پر مشتمل مچھلی کے تیل کے سپلیمنٹس ڈپریشن کی علامات کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
تحقیق میں 67 کلینیکل ٹرائلز کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا، جس میں ڈپریشن کے شکار افراد کے ساتھ ساتھ ایسے افراد بھی شامل تھے جو ڈپریشن سے محفوظ تھے۔ ان گروپس میں اومیگا 3 کے استعمال (خوراک، سپلیمنٹس یا دونوں) اور اس سے اجتناب کے اثرات کا موازنہ کیا گیا۔
تجزیے سے واضح ہوا کہ مچھلی کے تیل کا استعمال ڈپریشن کی شدت کو نمایاں طور پر کم کرتا ہے، اور ہر ایک گرام اضافی اومیگا 3 فیٹی ایسڈز کے استعمال سے یہ فائدہ مزید بڑھتا ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ اگرچہ وہ یہ واضح طور پر نہیں بتا سکتے کہ یہ اثر کیسے ہوتا ہے، مگر ممکنہ وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ اومیگا 3 خون کے بہاؤ کو بہتر بناتا ہے اور دماغ میں مزاج سے متعلق مرکبات کی فعالیت بڑھاتا ہے۔ البتہ یہ سپلیمنٹس صرف ڈپریشن کے خطرے سے بچاؤ کے لیے اتنے مؤثر نہیں ہیں، بلکہ یہ بنیادی طور پر موجودہ علامات کی شدت کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ روزانہ ایک سے ڈیڑھ گرام اومیگا 3 فیٹی ایسڈز کا استعمال سب سے زیادہ فائدہ مند ہے، اور یہ مقدار مچھلی کے تیل کے کیپسولز یا مچھلی کے گوشت کے ذریعے حاصل کی جا سکتی ہے۔ یہ دریافت نہ صرف دل بلکہ دماغی صحت کے لیے بھی مچھلی کے تیل کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے اور روزمرہ کی صحت بخش خوراک میں اسے شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیتی ہے۔